Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت پاکستان شعبہ زراعت کےلیےترجیحی بنیادوں پراقدامات کررہی ہے

The Government of Pakistan is taking steps on priority basis for the agriculture sector

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایس ڈی پی ڈاکٹر محمد  منصور نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان شعبہ زراعت کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے دورہ پیلو وینس تھل کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کہی۔ کنٹری ڈائریکٹر یو این او ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرہ،  نیشنل زرعی ریسرچ سنٹر اسلام آباد شعبہ چارہ جات کے پروگرام انچارج ذوالفقارعلی گورمانی، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے شعبہ پروکیورمنٹ کے عنصر محمود بٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نور پورتھل ڈاکٹرمحمد سبطین،زراعت آفیسرز شمشاد خان اور محمد یاسر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد منصور نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ملک میں دالوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے پورٹ ایبل واٹر سولر سسٹم سمیت دیگراہم زرعی منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان،سندھ اور کے پی کے میں کسانوں کی بہبود کے لیے انہیں سبسڈی پر مختلف اقسام کے بیج اور زرعی آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایس ڈی پی نے کہا کہ حکومت نادرن ایریا ،کرم ایجنسی، مالاکنڈ ایجنسی اور سوات میں لوبیا کی کاشت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے کسانوں کو مطلوبہ ضروری سہولیات کی فراہمی بھی بتدریج یقینی بنائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چترال میں زراعت کا فروغ بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس حوالے سے بھی تمام دستیاب وسائل بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈاکٹر محمد منصور نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منظور شدہ ترقی دادا ہ بیج کی اقسام کا انتخاب کریں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی استعمال کرکے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں۔ جس سے ہمارا ملک تیزی سے زرعی خود کفالت کی منزل طے کرے گا اور کسان بھائیوں کو معاشی آسودگی حاصل ہوگی۔ انہوں نےمزید کسانوں پر زور دیا کہ وہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے فارمرز ڈے سے استفادہ حاصل کریں اور اس ڈیپارٹمنٹ کے فیلڈ سٹاف کی ہمیشہ بھرپور معاونت حاصل کریں کیونکہ اس طرح سےان کے زرعی مسائل حل ہوں گے ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent