Ticker

6/recent/ticker-posts

اداکارہ عتیقہ اوڈھوشراب کےمقدمےمیں باعزت بری ہوگئیں

Actress Atiqa Odho has been honorably acquitted in a liquor case

راولپنڈی(ویب ڈیسک)عتیقہ اوڈھو شراب کے مقدمے میں باعزت بری ہو گئیں ایک چوہدری کے حکم پر گرفتار دوسرے چوہدری کے فیصلے سے بری،مقدمے کے دوران 16 جج تبدیل ہوئے تفصیل کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ماضی کی مقبول ترین اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب برآمدگی کے مقدمے سے ثبوت نہ ملنے پر 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد باعزت بری کر دیا  سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ازخود نوٹس کی روشنی میں ان کے حکم پر 7 جون 2011 میں راولپنڈی کے ایئر پورٹ پولیس تھانہ میں شراب برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا عتیقہ اوڈھو کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہونے کی خبر پر اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے  سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے اداکاہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا  2 بوتل شراب برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کا دورانیہ 9 سال 2ماہ اور 14 دن رہا اس دوران عتیقہ اوڈھو کی عدالت میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج صاحبان تبدیل ہو گئے بالآخر  21 اگست 2020 بروز جمعہ  مقامی عدالت کے سول جج یاسر چوہدری نے عتیقہ اوڈھو کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا

یہ بھی پڑھیں : حکومت کےدوسال

اداکارہ عتیقہ اوڈھوشراب کےمقدمےمیں باعزت بری ہوگئیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent