Ticker

6/recent/ticker-posts

پشاورمیں ہونےوالی ختم نبوت کانفرنس تاریخی ہوگی

The End of Prophethood Conference in Peshawar will be historic

ملتان(زاہد مقصود قریشی)7 ستمبر کو پشاور میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس اپنی نوعیت کی منفرد اور تاریخی کانفرنس ہوگی اور سابقہ پروگراموں کا ریکارڈ توڑ دے گی جمعیت علماء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن الحاج زاہد مقصود احمد قریشی نے اپنے اخباری بیان میں مزید کہا کہ اکابرین جمعیت علماء اسلام کی کوششوں سے 7 ستمبر کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں اور مرزاییوں کو کافر اور غیر مسلم ڈیکلیئر کیا تھا اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور قائد حزب اختلاف مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ سمیت تمام اراکین پارلیمینٹ  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک تاریخی فیصلے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا اپنے اکابرین کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے اور ختم نبوت کا پیغام اور مشن نسل نو تک پہنچانے کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے 7 ستمبر کو پشاور میں یوم الفتح کے نام سے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان شاءاللہ اس کانفرنس میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان ختم نبوت شرکت کریں گے ختم نبوت کانفرنس پشاور کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں

یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت پنجاب،مالیاتی منصوبہ بندی اوررحیم یارخان

The End of Prophethood Conference in Peshawar will be historic

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent