Ticker

6/recent/ticker-posts

کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ سمیت ملک کے42کنٹونمنٹ بورڈزکےمنتخب ممبران کو تحلیل کرنےکی سمری منظور

Cantonment Board approves summary of dissolution of elected members of 42 cantonment boards of the country including Okara

اوکاڑہ(ریاض الرحیم خان کولسری)کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ سمیت ملک کے 42 کنٹونمنٹ بورڈزکے منتخب ممبران کو تحلیل کرنے کی سمری منظور،وفاقی حکومت نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ زکے منتخب نمائندوں کے آئندہ انتخابات تک توسیع کافیصلہ منسوخ کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پرمسلم لیگ نون پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے وابستہ منتخب عوامی نمائندے غیر فعال ہو جائیں گے وفاقی حکومت نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ زکے منتخب نمائندوں کی آئندہ انتخابات تک توسیع کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے منتخب ممبران کے بورڈ تحلیل کرنے کی سمری  منظور کر لی ہے اب ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈکنٹونمنٹس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر کنٹونمنٹ بورڈز کے مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی سے اکثریت میں اور دیگر جماعتوں سے وابستہ منتخب عوامی نمائندے غیر فعال ہو جائیں گے اور ہر کینٹ بورڈ میں تین رکنی ویرڈبورڈ تشکیل پا جائیں گے جو کہ آئندہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات تک اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے ویرڈ بورڈ کی تشکیل کیلئے تمام ریجنل ڈائریکٹرز ایم ایل اینڈ سی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ویرڈبورڈ کا نوٹیفکیشن ہوتے ہیں منتخب ممبران جو پہلے ہی ایکسٹینشن پر چل رہے تھے ختم ہو جائیں گے۔کنٹونمنٹ بورڈ ایکٹ 1924 کے سیکشن 14 کے تحت ویرڈ بورڈ میں فوجی افسر اور ایک سو ل نمائندہ ہوگااسطرح ہر کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک فوجی افسر اسٹیشن کمانڈر اور ایک سولیئن نمائندہ ہوگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سترہ سال بعد عمل میں لائے گئے تھے اور اب ان منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈز کی مد ت چار سال سے زائد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بارشوں کانیاسسٹم آنےکی پیشن گوئی رواں سال موسم سرماطویل،2ماہ ریکارڈسردی پڑےگی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent