Ticker

6/recent/ticker-posts

بارشوں کانیاسسٹم آنےکی پیشن گوئی رواں سال موسم سرماطویل،2ماہ ریکارڈسردی پڑےگی

Rainy season is forecast to come this year. Winter will be long, record cold for 2 months

لاہور: بارشوں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کی پیشن گوئی،محکمہ موسمیات کے ذراٸع کے مطابق رواں سال موسم سرما طویل اور 2 ماہ ریکارڈ سردی پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے لاہور اور پنجاب میں بارشوں کے سلسلے کے داخل ہونے کی پیشن گوئی کی ہے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نیا سسٹم پنجاب کا رخ کرے گا جو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش برسانے کا موجب بنے گا بارشوں کے اس سلسلے کے باعث موسم تبدیل ہو جائے گا، گرمی کی شدت ختم ہو جائے گی۔ تاہم رواں ماہ ستمبر کے آخری ہفتے میں مزید گرمی پڑنے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے آخری ہفتے میں لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ سردیوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناصرف رواں سال موسم سرما زیادہ طویل ہوگا، بلکہ موسم سرما کے دوران دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں سردی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ ہوگی

یہ بھی پڑھیں : حکمرانو!علاج گاہ کودنگل گاہ بننےسےبچاو

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent