Minority quota has been allotted in Okara University admissions, Vice Chancellor Prof. Dr. Zakaria Zakir
اوکاڑہ(جاویدراہی)اوکاڑہ یونیورسٹی نے داخلوں میں اقلیتی کوٹہ مختص کر دیا پسماندہ طبقات کو معاشرتی دھارے میں شامل کرنے کےلیے تعلیم نہایت ضروری ہے اوکاڑہ یونیورسٹی اقلیتی طلباء کےلیے داخلوں میں دو فیصد کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو نہ صرف معن و عن نافذ کرے گی بلکہ ایسے طلباء کو فیسوں میں بھی سبسڈی دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نےاقلیتی رہنماوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا چار رکنی وفد نے آئرہ اندروس کی قیادت میں یونیورسٹی کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی اقلیتی ملازمین کے لیے باعزت ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا وائس چانسلر نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی تمام اقلیتی طلباء اور بالخصوص یونیورسٹی کے اقلیتی ملازمین کے بچوں کو معیاری اور سستی تعلیم مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی معاشرتی اقدار کو بدل کرتمام اقلیتوں کو ملک کے مساوی شہری کا درجہ دینا ہوگا ۔ ہم معاشرے کے تمام پسماندہ طبقات بالخصوص اقلیتوں کو معاشرتی دھارے میں شامل کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اعلی تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی طبقہ اپنی تقدیر نہیں بدل سکتا اور اوکاڑہ یونیورسٹی کا یہ مشن ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ تعلیم میں برار کا حقدار ہو۔
یہ بھی پڑھیں : توہین صحابہ کےواقعات ناقابل برداشت ہیں، مولانا عامر فاروق،طاہرسعید لغاری، مولانا عمرفاروق
UO Implements Minority Quota in Admissions
The University of Okara will implement in true letter and spirit the Government of Punjab notification regarding the fixation of minority quota in all admissions, said the Vice Chancellor Prof Dr Muhammad Zakria Zakar while talking to the National Lobbying Delegation for Minority Rights.
The four-member delegation, led by Ayra Inderyas, visited the campus and appreciated the UO administration’s initiatives to ensure respectable working environment for minorities.
The VC told the delegation that the UO was providing subsidized education to all minorities, especially the children of minority workers.
He said, “We should reconstruct our social norms regarding minorities and treat all as equal citizen.”
0 Comments