Ticker

6/recent/ticker-posts

توہین صحابہ کےواقعات ناقابل برداشت ہیں، مولانا عامر فاروق،طاہرسعید لغاری، مولانا عمرفاروق

Incidents of blasphemy are unbearable: Maulana Amir Farooq, Tahir Saeed Leghari, Maulana Umar Farooq

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)جے یو آئی تحصیل رحیم یار خان کے امیر مولانا قاری عامر فاروق عباسی،جنرل سیکرٹری طاہر سعید لغاری اور ناظمِ اطلاعات مولانا عمر فاروق حسنی نے اپنے ایک مشترکہ احتجاجی بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کراچی تبت سینٹر کی مجلس عزا اور تعزیہ کے جلوس میں حضراتِ صحابہ ،حضرت ابو سفیان رض اور حضرت امیر معاویہ رض پرکھلےعام تبریٰ بازی اور لعن طعن کرنےوالے ملعون زاکر اور اس پروگرام کی پوری انتظامیہ کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اور دہشت گردی کی عدالت میں ان ملعونوں پر فوری مقدمہ چلا کر جلد از جلد انہیں سزا دی جائے تاکہ توہین آمیزی کے مکروہ واقعات کو روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ توہینِ صحابہ کے آئے روز کے مکروہ واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے اور فسادات پھیلانے  کی گہری سازش ہے۔ جس پر فوری قابو پانے کیلئے سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حرکت میں آنا چاہیے وہاں اہل تشیع کی سنجیدہ کیمونٹی کو بھی میدان میں آ کر اپنا جاندار کردار اداءکرنا ہوگا کیونکہ ملک فرقہ وارانہ فسادات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا جے یو آئی تحصیل رحیم یارخان کے راہنماوں نے کہا ہے کہ اسلام کی مقدس شخصیات پر تبری بازی کرنے والے نہ صرف اسلام دشمن ہیں بلکہ ملک دشمن بھی مرتکب ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ جعلی حکمران ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں اس حوالے سے سندھ اور وفاق کے حکمرانوں کا ٹریک ریکارڈ بہت منفی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے علاؤہ ازیں ان راہنماوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس ملعون کے توہین پر مبنی ویڈیو کلپ شیئر کرنے کی بجائے زبان و عمل سے پر بھرپور احتجاج کریں کلپ وائرل کرنے والے لاشعوری طور پر خود بھی توہین کے مرتکب ہونے کےساتھ ساتھ توہین کرنے والے ملعون کی تشہیر کر رہے ہیں
Incidents of blasphemy are unbearable: Maulana Amir Farooq, Tahir Saeed Leghari, Maulana Umar Farooq

یہ بھی پڑھیں : ٹی وی چینل24نیوزکالائسنس معطل کردیاگیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent