Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹی وی چینل24نیوزکالائسنس معطل کردیاگیا

TV Channel 24 News License Suspended

اسلام آباد: پیمرا نے 10محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر24 نیوزکا لائسنس فوری طور پر معطل کردیا پیمرانے مورخہ 20اگست 2020ء کو تمام ٹی وی چینلزکو محرم الحرام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی تھی اور چینلز کو اپنی نشریات کے دوران ایسا مواد جو کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچائے یانفرت انگیز ی اور فرقہ واریت پر مبنی ہو، نشر نہ کرنے  کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : حساب کتاب

میسرز سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ (24 نیوز) نے دس محرم الحرام کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران نفرت انگیز مواد بغیر کسی ایڈیٹوریل کنٹرول کے نشر کیا اور پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ پیمرا کو سوشل میڈیا پر اس مواد کے خلاف شکایت موصول ہوئیں ہیں جس پر  اتھارٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن  30 (3) کے تحت 24 نیوزکا لائسنس معطل کر دیا ہے کیوں کہ نشر کیے گئے نفرت انگیز مواد سے ملک بھر میں نقص امن کا اندیشہ ہے۔مزید برآں 24  نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب دہی کا حکم دیا ہے اور قانون کے مطابق چنیل کوذاتی شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔چینل کا لائسنس انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہے گا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent