Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس اوراوکاڑہ پریس کلب کی نصف سینچری مکمل،گولڈن جوبلی تقریبات کاانعقادکیاجاٸےگا،چیف ایگزیکٹو شہبازشاہین

Okara Union of Journalists and Okara Press Club will complete half a century, Golden Jubilee celebrations will be held, Chief Executive Shahbaz Shaheen

Okara Union of Journalists and Okara Press Club will complete half a century, Golden Jubilee celebrations will be held, Chief Executive Shahbaz Shaheen
اوکاڑہ(مطلوب حسن)اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق شہباز شاہین چیف ایگزیکٹو، منیر چوہدری پیٹرن انچیف، جاوید راہی چیئرمین، راؤ فضل الرحمان صدراور شہباز ساجد جنرل سیکریٹری جبکہ دیگر عہدیداروں میں طارق خان وائس چیئرمین، ذوالفقار علی اٹھوال سینئر نائب صدر، محمد ارشد ملک فنانس سیکریٹری اور شیخ ندیم شیراز کو سیکریٹری انفارمیشن کا منصب دیا گیااس موقع پر جنرل سیکریٹری او یو جے شہباز ساجد نے کہا کہ 1970 سے اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس اور اوکاڑہ پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا اس لئے نصف سینچری کے صحافتی سفر کو یادگار بنانے کے لئے گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس پر اتفاق کرتے ہوئے پیٹرن چیف منیر چوہدری نے کہا کہ ہم گولڈن جوبلی تقریبات میں اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس اور اوکاڑہ پریس کلب کے قیام کے لئے جدوجہد کرنے والے ان صحافیوں کے لئے جنہوں نے ہمیں ہمیشہ قلم کی طاقت اورحق گوئی کا درس دیا اور داغ مفارقت دے گئے ان کی یاد میں علمی ادبی ریفرینسز، کلچرل ایکٹیویٹیز اور دیگر تقاریب منعقد کر کے خراج عقیدت پیش کریں گے۔ شہباز شاہین چیف ایگزیکٹو اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس و صدر اوکاڑہ پریس کلب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس کی گولڈن جوبلی پر مجھے چیف ایگزیکٹو کی جو ذمہ داری دی گئی ہے میں او یو جے کی تاریخی تقریب کو بہتر سے بہتر انداز سے منعقد کروانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاؤں گا۔ اس موقع پر چیئر مین اویو جے جاوید راہی، صدر راؤ فضل الرحمان اور تمام شرکاء نے ملکی سلامتی،خیر خواہی اور صحافیوں میں اتحاد اور یگانگت کے لئے مشترکہ دعا مانگی۔

یہ بھی پڑھیں : کرپشن کا نیا شاہکار محکمہ انہار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent