Ticker

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کوریلیف فراہم کرنےکیلیےاہم کردارادا کررہی ہے،صاٸمہ طارق

PTI government under the leadership of Imran Khan is playing a vital role in providing relief to the people of Pakistan: Saima Tariq

بھونگ(وکرم دیپال) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کے ضلعی رہنما محترمہ صائمہ طارق نے محترمہ صائمہ نورین ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر ویمن ونگ وہاڑی منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں پاکستانی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے اہم کردار ادا کررہی ہے اپوزیشن اپنی کرپشن کو بچانے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جو اپنی مشن پر کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے عمران خان کرپشن کیخلاف کوئی کمپرومائز نہیں کریں ملک کو لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرکے دم لیں گے اس موقع پر رحیم یارخان سے ضلعی کنوینئر ڈیجیٹل میڈیا شمیل مرزا محترمہ مسزامتیاز ارشد تحصیل صدر وہاڑی شیخ خرم وحید محترمہ فارینہ رضوان نائب صدر تحصیل ممبر بیت المال عماد احمد و دیگر موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent