Ticker

6/recent/ticker-posts

ریاضیت سےموسیقی میں نکھار،کشش اورپختگی پیدا ہوتی ہے،گلوکارہ مہنازبانو

Mathematics creates brilliance, attractiveness and maturity in music, says singer Mahnazbano

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) گلوکارہ مہناز بانو نے کہا ہے کہ آواز قدرت کا عطیہ ہے ریاضیت سے موسیقی میں نکھار، کشش، اور پختگی پیدا ہوتی ہے میرے سب سے بڑے معاون اور پروموٹر میرے میاں عمران کبیر ہیں استاد رفیق ساحل سے بھی میں نے بہت کچھ سیکھا ہے بڑے شفیق انسان ہیں ساونڈ سسٹم پر پابندی نے فنکاروں گلوکاروں کے چولھے ٹھنڈے کر دیئے ہیں بہت سارے ایسےغریب فنکار جن کا گزر بسر ہی پروگراموں پر تھا وہ تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جھٹلانے سے رشتوں کی سچائی ختم نہیں ہو جاتی احساس کمتری کا شکار لوگ ایسا کرتے ہیں مجھے اپنے محنت کش قبیلے سے تعلق پر فخر ہے سرائیکی گلوکاری میں خواتین کے لیے بڑا سکوپ موجود ہے مگر سچ یہ ہے کہ خواتین مطلوبہ محنت اور ریاضیت نہیں کرتیں کسی بھی شعبے میں مقام پانے کے لیے مسلسل لگن کے ساتھ محنت ضروری ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent