Ticker

6/recent/ticker-posts

غذائی قلت کاشکار40فیصدبچےملک کےعقلی ارتقاءمیں کردارادانہیں کرسکتے،پروفیسر زکریاذاکر

40% of malnourished children cannot play a role in rational evolution of the country, says Prof. Zakaria Zakir

اوکاڑہ(جاویدراہی)غذائی قلت کا شکار 40 فیصد بچےملک کے عقلی ارتقاء میں کردار ادا نہیں کر سکتےذہنی قابلیت جسمانی صحت سے منسلک ہے غذائی قلت بچوں میں مختلف بیماریاں پیداکرتی ہے غذائی قلت کا شکار بچوں میں جسمانی کمزوری اور معذوری ان کی ذہنی نشوونما کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اور نتیجے کے طور پر ایسے بچےتعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں،ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدزکریا ذاکر نے نیشنل نیوٹریشن سروے 2018 کی رپورٹ کے متعلق اپنی فیکلٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب ملک میں 40 فیصد بچے غذائی قلت اور غیر متوازن غذا کے باعث مختلف اقسام کی بیماریوں اور جسمانی مسائل کا شکار ہوں تو ہم شرح خواندگی میں اضافے اور مناسب ذہنی صحت کی توقع کیسے کر سکتے ہیں۔ 
وائس چانسلر،جو کہ پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ بھی ہیں، غذائی قلت اور اس کے نتیجے میں پیداہونے والے مسائل لوگوں کے مالی وسائل سے منسلک ہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشرتی و مالی عدم توازن کی وجہ سے بہت سارے گھرانے اپنے بچوں کو پوری خوراک دینے سے قاصر ہیں۔ 
پروفیسر زکریا نے بتایا کہ جن بچوں کی جسمانی صحت درست نہیں ہوتی وہ یا تو اسکول سے ڈاراپ آوٹ ہو جاتے ہیں یا پھر ان کی پرفارمنس نہایت مایوس کن ہوتی ہے۔انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی اور پبلک ہیلتھ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ ان موضوعات پہ تحقیق کریں تاکہ پالیسی ساز اداروں کو مزید مدد فراہم کی جا سکے۔

40pc stunted children are alarming sign for nation’s intellectual evolution: Dr Zakar

Functional disability and hampered growth in children badly affect their mental capacity and cognitive development and this ultimately renders them incapable of learning and thriving in education, said the Vice Chancellor University of Okara Prof Dr Muhammad Zakria Zakar while talking to his faculty about the recently published report of National Nutrition Survey 2018.
He told that when the country’s 40pc children suffered certain kinds of disabilities and diseases due to imbalanced and insufficient diet, how could we expect higher literacy rates and sound mental health. 
The VC, who is also a public health expert, argued that malnutrition in children and women were linked with the families’ financial position. “Rising inflation and socioeconomic disparities in the country are rendering many lower middle class and lower class families unable to feed their children properly.”

40% of malnourished children cannot play a role in rational evolution of the country, says Prof. Zakaria Zakir
Dr Zakar explained that without suitably functioning body, children could not do well in schools and as a result, either they dropped out or score very low grades. He urged the UO’s departments of Public Health and Sociology to collect more scientific data on these issues to further help out the policy making process.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent