All kinds of insults against the leader of Jamiat should be avoided Maulana Habib-ur-Rehman Akbar
ملتان (زاہد مقصود قریشی) قائدِ جمعیت کے خلاف ہرقسم کی ہرزہ سرائی سے اجتناب کیاجائے وگرنہ سخت ردعمل سامنے آئے گا حکومت ناکامی و نااہلی چھپانے کیلئے نیب کے پیچھے چھپنے سے بچ نہیں سکتی ملک دیوالیہ اور معیشت تباہ کرنے کے بعد عوام کو مطمئن رکھنے کیلئے نت نیا لالی پوپ دیا جاتا ہے جس جیز پر ایکشن لیں وہ مارکیٹ سے غائب اور عوامی پہنچ سے دور ہوجاتی ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام تحصیل ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر جنرل سیکرٹری زاہد مقصود احمد قریشی،قاری محمداسلم ۔قاری عبداللہ عابد ۔مولانا عطاء الرحمن حقانی،مولانا معاویہ سیال،قاری ابوبکر عثمان مدنی ۔قاری عبدالکریم،قاری یسین شفیقی،مفتی محمد عثمان قریشی،قاری محمد فہیم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہر حکومتی مخالف سے نیب کا پہلوان پنجا آزمائی کو تیار رہتا ہے آٹا پٹرول چینی چوروں سے لے کر فارن فنڈنگ تک تمام معاملات نیب کے منتظر ہیں مولانا پر بے جا الزام تراشی اور کردار کشی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ نیب میں قائد جمعیت اکیلے پیش نہیں ہونگے انکے تیس لاکھ جانثار اور وفادار کارکن بھی ساتھ پیش ہونگے
0 Comments