Mutual alliance above interests
تحریر سیدساجد علی شاہ
ہمارے زوال کا اصل سبب آپس میں تفرقہ بازی اور گروہ بندی ہے حکمرانوں کی ہوس پرستانہ مکر و فریب کی چالوں، مہنگائی و بے روزگاری کے طوفان اور جرائم و رہزنی کے خوفناک عفریت نے ملک کے ہر باشندے کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، یہود و نصاری کے طرز معشیت اختیار کر کے عروج کی منزلیں طے نہیں کی جاسکتیں یہ غلامی ہے کفر کی غلامی، اغیار کی غلامی اور جو قوم اپنے طرز معشیت اور رہہن سہن میں اخلاق سے گری ہوئی اقوام کی طرز معشیت کی محتاج ہو تو ذلت و رسوائی اس کا مقدر بن جایا کرتی ہے، مغربی قوتوں نے عہد حاضر کو عالمی سطح پر کیا کیا بڑے تحفے دئیے ہیں انھیں آنکھیں کھول کر دیکھنے اور بصیرت سے سمجھنے کی ضرورت ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ موجودہ حکمران جماعت ان مغربی قوتوں کی غلامی میں ان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اور انہی قوتوں کی خوشنودی و خواہشات اور انہی کے دئیے گئے ایجنڈوں و منصوبوں کی تکمیل میں مصروف عمل ہے حکمران طبقہ اپنے اکابرین، مشاہیر، غازی اور اپنے شہیدوں کو فراموش کرنے کے ساتھ ساتھ غیرت، حیا، ایمان سمیت ہر چیز گروی رکھ چکا ہے حکمرانوں کو نہ اپنا ماضی یاد ہے نہ اسلاف سے دلچپسی ہے اور نہ ہی اپنی تاریخ سے واقفیت، کبھی ہمیں شریعت اسلامیہ کی بیخ کنی کے لیے کبھی صوفی ازم کے پرچم تلے اکھٹے کرنے کے لیے اور کبھی بنیاد پرستی کی بنیاد پرستی کی کھوکھلی کرنے کے لیے متحد کیا جاتا ہے، عام اور سادہ لوح مسلمان تصور ہی نہیں کر سکتا کہ اسلامی مملکت خدا داد میں کس کس آڑ میں کیا کچھ ہو رہا ہے مسلمانوں کے ایمان پر کس طرح ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حملے کیے جارہے ہیں، ہمارے اخلاص کو جس طرح کچلا جارہا ہے اور ہماری نسل کو جس طرح بے حیائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے اس سے بچاو کی ایک ہی صورت نظر آتی ہے کہ ہماری تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین کو فروعی اختلافات بھلا کر دین دشمن قوتوں سے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا اور صحیح معنوں میں اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا طوق اپنے گلے میں پہن کر ان کی ناموس کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنا ہوگا مغربی قوتیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں بے حیائی و فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے
یہ بھی پڑھیں : تعلیمی تاجرمافیااورمحکمہ ایجوکیشن کی بےبسی؟
عالم کفر ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے ضلع رحیم یارخان میں 15اکتوبر کو اہل سنت جماعت کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی زیر قیادت و صدارت جمعیت علماء پاکستان کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی چوہدری ریاض احمد نوری بعنوان ناموس رسالت، "شان صحابہ و اہل بیت رضوان علیم" نکالی جائے گی جس میں ضلع بھر سے اہل سنت و الجماعت سے وابستہ افراد شامل ہوں گے اس سلسلے میں چوہدری ریاض احمد نوری ضلع بھر میں دورے جاری ہیں گزشتہ دنوں ایک ملاقات کے دوران چوہدری ریاض احمد نوری کا کہنا تھا کہ مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتاہے مگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس پر حملہ آوروں کو کسی صورت معاف نہیں کرسکتا، عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے جس کومانے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا،ہمیں تمام یورپی قوتوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں نفرت، اشتعال انگیزی، فرقہ واریت، لسانی اور علاقائی عصبیتوں سے ہر ممکن طور پر بچ کر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے یورپی قوتوں کے دباو پر پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے اور 1973ء کے متفقہ عوامی آئین کی ازلامی شقوں کو ہرگز چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گےحکومت اغیار کے ایجنڈے پر ختم نبوت، ناموس رسالت و ناموس صحابہ کرام و اہل بیت رضوان اللہ علیہم قانون کو چھیڑ کر کسی نئے بحران کو جنم نہ دے
میں تمام اہل سنت و الجماعت کے قائدین کو دعوت دیتا ہوں کہ ہماری اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں، اس موقع پر مذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنماوں کو جذباتیت سے ہٹ کر ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ اسلام کے ہمہ قسم عدل و انصاف و مساوات اور انسانیت کو عظمت و احترام کا مقام بخشنے والے نظام کے نفاذ کےلیے اپنے تمام شخصی دنیاوی مفادات سے بالاتر ہو کر باہمی اعتماد و احترام کے ساتھ متحد ہو کر جدوجہد کرنا فرض ہے
0 Comments