Ticker

6/recent/ticker-posts

تعلیم کاحق سب کوہے

Everyone has the right to education

تحریر سید ساجد علی شاہ 

اس وقت تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے قومیں تعلیم سے ہی ترقی کرتی ہیں اور ہماری ترقی کا درمدار بھی ایک پڑھا لکھا پاکستان سے ہے قوموں کا عروج و زوال بھی تعلیم پر منحصر ہے جو حکومتیں تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز رکھتی ہیں تو وہاں ایک پڑھا لکھا معاشرہ وجود میں آتا ہے اور یہی نونہالان وطن پاکستان کا مستقبل ہیں وزیراعظم پاکستان نے بھی اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ قومیں کھیل کے میدانوں سے نہیں بلکہ تعلیم سے ترقی کرتی ہیں انسان کےبنائے ہوئے قانون میں حصول علم کو حق قرار دیا گیا ہے جبکہ اسلام نے علم کے حصول کو فرض قرار دیا ہے مسلمانوں نے ذہنی ، دینی و عصری علوم کے عظیم الشان ادارے قائم کیے ہوئے ہیں جن سے ہزاروں تشنگان علم کو سیرابی ہوتی ہے حتی کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم نونہالان بھی ان اداروں سے علم کی روشنی حاصل کی، گزشتہ روز رحیم یارخان کے  ایک معروف تعلیمی ادارے سپئیرئیر گروپ آف کالجز میں جانے کا اتفاق ہوا اور  وہاں کے تعلیمی ماحول ،نظم ضبط، کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، تمام طلبا و طالبات ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی اپنی کلاسوں میں دلجمعی کے ساتھ اپنے تعلیمی مشاغل میں مصروف تھے،یاد رہے کہ سپئیرئیر کالج کا شمار صحفہ اول کے کالجوں میں ہوتا ہے اور اس وقت سپئیرئیر کالج پاکستان کے 88سے زائد شہروں میں اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کے بانی و چیرمئین ممتاز علمی و ادبی شخصیت ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے جنھوں نے اپنے ہاتھوں سے سپئیرئیر کالج کا افتتاح کیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپئیرئیر کالج آئندہ ایک بہت بڑے تعلیمی پراجیکٹ کا آغاز کرنے لگا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے زمین بھی خرید کر لی ہے رحیم یارخان میں سپئیرئیر کالج کی بنیاد 2007 میں رکھی گئی جس کے پرنسپل پروفیسر شیخ ندیم منیر ہیں، شیخ ندیم منیر ایک ملنسار شخصیت کے مالک ہیں اور علمی میدان میں ان  کی شخصیت کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں،ا

یہ بھی پڑھیں: جدیدطرزصحافت اسلامیہ یونیورسٹی کی میڈیاورکشاپ


نتہائی نرم لب و لہجہ، شگفتہ اور شائستگی، بلند اخلاق،اور کسی کی تکلیف کو دیکھ کر تڑپ اٹھنا ان کی زندگی کا خاصہ ہے، میانہ روی،عاجزی و انکساری ،شرافت، دیانتداری اور ایمانداری ہی ان کے اوصاف ہیں اور انھیں صفات کی وجہ سے عوام کے دلوں پر آج بھی راج کر رہے ہیں، عوام کی خدمت کو زندگی کا مشن اور نصب العین بنا کر کام کر رہے
ان کا کہنا تھا کہ سپئیرئیر کالج رحیم یارخان کے قیام کا مقصد طلبا و طالبات میں ایسا نظام متعارف کروانا ہے جس سے ایسی نسل تیار ہو جو طلبا و طالبات کو درپیش مسائل کے حق میں ان کی رہنمائی کر سکے، الحمد للہ سپئیرئیر گروپ آف کالجز نے اپنے 13 سالہ تاریخ میں اپنے اغراض و مقاصد کے حصول میں بھی کامیاب رہا اور مختلف شعبوں میں ماہرین پیدا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی  منوایا ہے سپئیرئیر کالج میں انٹر، گریجویشن اور ماسٹرز کی تعلیم دی جا رہی ہے طلبا و طالبات ایک بہت بڑی قوت ہیں جو قوم و ملت پر چھائے ہوئے تاریک اندھیروں کو دور کر سکتے ہیں آور وطن کو روشن ثریا جیسی رفعت و بلندی عطا کرسکتے ہیں، یہ زمانہ جس سے ہم آج کل گزر رہے ہیں غیر معمولی حالات کا زمانہ ہے عصر حاضر کا نقشہ صحفہ قرطاس پر لاتے ہوئے قلم اور ہاتھ کاپننے لگتے ہیں اب اس امر کی ضرورت ہے کہ قوم کے نونہالان کے لیے فنی، سائنسی اور اسلامی بنیادوں پر مبنی نظام تعلیم رائج کرے جو پوری قوم کو نظام خلافت کی لذت سے آشنا کر سکے  اس مملکت خاداد کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں حصول علم کے مواقع میں اور بعد میں محرومی کے سوا کچھ نہیں،تعلیم کے حق کو پوری طرح قوم کو فراہم کرنا مفقود ہے دولت کے بل بوتے پر حصول کی روش زوروں پر ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent