Ticker

6/recent/ticker-posts

کچےکےعلاقہ کاہیرو

Raw area of Cairo

تحریر سیدساجد علی شاہ

دنیا میں کم شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو کامل طرز حیات رکھتی ہیں جن کا رہن سہن، ملنا جلنا، گفتگو، لب ولہجہ،اخلاق و تمیز الغرض شخصیت کا ہر زاویہ بے مثال ہوتا ہے اور یہی الفاظ آپ کا سرمایہ زیست ہیں میں جس شخصیت کے بارے میں۔لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں اخلاص ان کی شخصیت میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے تحمل مزاج، بردباری اور ہر کسی کی بات برداشت کرنا ان کی زندگی کا خاصہ ہے، نرم لب و لہجہ، حسن اخلاق، زندہ دلی اور دور اندیشی ان کی زندگی کا حصہ ہے وہ جس محفل میں بیھٹتے ہیں وہی گشت زعفران بن جایا کرتی ہے گزشتہ دنوں ظہور احمد خان  سولنگی ایڈووکیٹ سے میرے پیارے بھائی اور صحافتی سفر میں میرے سینئر دوستوں فیاض محمود بلوچ ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ جنگ رحیم یار خان اور جام محمد افضل نہایا نمائندہ ایکسپریس آباد پور کی بدولت ملاقات کا شرف حاصل ہوا، پرانے دور میں بزرگ ہواؤں کا رخ دیکھ کر بتا دیا کرتے تھے کہ آج گھٹائیں آئیں گی یا برسات ہوگی اور چاند کی چاندنی راتوں میں ستاروں کو دیکھ کر اندازہ لگایا کرتے تھے ضلع رحیم یارخان ایک تاریخی، ثقافتی اور صحرائی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ضلع بھی ہے ،دریائے سندھ کے ساتھ کچے جیسے بیک ورڈ اور کرمینل علاقے سے تعلیم جیسی نعمت کا سوچنا اور پھر اسے حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے

یہ بھی پڑھیں: علاقائی اخبارات کامعاشی قتل

تحصیل روجھان کے موضع کچہ چوہان ایک پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں کئی قوموں کے قبیلے رہائش پذیر ہیں آج اپ کو کچے کے علاقے اور سولنگی برادری  سے تعلق رکھنے والے ایک تعلیم یافتہ نوجوان ممتاز قانون دان سے ملواتے ہیں  موضع کچہ چوہان تحصیل روجھان بستی ماہیوال کے رہائشی غلام حیدر خان سولنگی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو گھر والوں نے بہت خوشی منائی اور اس بچے کا نام ظہور احمد خان سولنگی رکھا اور کون جانتا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر تعلیمی میدان میں اعلی ڈگریاں لے کر وکالت جیسے مقدس پیشے سے منسلک ہوگا اور اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کرے گا پرائمری سے لے کر یونیورسٹی تک کے سفر میں  فرسٹ پوزیشن حاصل کر کے 2016 میں  وکالت کے شعبے سے منسلک ہوگئے اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر 2015میں تحصیل روجھان یونین کونسل کچہ چوہان  میں ممبر میونسپل کمیٹی بنے آج کل پاکستان پیپلز پارٹی لائرز میں شمولیت اختیار کر کے بطور تحصیل انفارمیشن سیکرٹری اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ممتاز نوجوان  قانون دان ظہور احمد خان سولنگی ایڈوکیٹ کی شخصیت کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں، آپ فوجداری وکالت میں اپنا ایک نام رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن رحیم یارخان کی سیاست میں سئنیرز اور جوئنیرز وکلاء میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ملاقات کے دوران  ان کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری ہر شہری پر فریضہ ہے اس لیے کبھی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں بلکہ کسی بھی ظلم و جبر یا حق رسی کے لیے پاکستان کے بنائے گئے قوانین کا راستہ اور سہارا لیتے ہوئے اپنا حق حاصل کریں علم سب سے بڑی دولت ہے تعلیم ہی واحد ترقی اور کامیابی کا راستہ ہے دیہاتوں میں بسنے والے تمام لوگوں سے میری دردمندانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آرائستہ کرکے معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں اس سے غربت میں کمی اور سرداری و جاگیرداری نظام کا خاتمہ ہوگا، ان کا مذید کہنا تھا کہ میرا علاقہ خصوصا کچہ چوہان و قرب و جوار کے کچے کے نواحی علاقوں میں تعلیم بالکل نہ ہونے کے برابر ہے صحت و تعلیم ناپید ہے جس سے جرائم میں بہت خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ کچے کے لوگوں میں تعلیم و صحت کی سہولیات و مواقع فراہم کر کے لوگوں کو ڈکیت بننے سے بچائیں تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس سے کچے میں امن قائم ہوسکتا ہے

یہ بھی پڑھیں : استاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent