Ticker

6/recent/ticker-posts

کےایم سی اپنےوساٸل کےتحت ہنگامی بنیادوں پرکام جاری رکھےہوٸےہے،ایڈمنسٹریٹر و کمشنرافتخارشالوانی

KMC is continuing to work on emergency basis under its auspices, said Administrator and Commissioner Raftakhar Shalawani.

KMC is continuing to work on emergency basis under its auspices, said Administrator and Commissioner Raftakhar Shalawani.
کراچی(امجد بوبی) ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ لیاقت آباد سی ایریا کی مین سڑک کی استر کاری کو مکمل کر لیا جائے گا سڑک کے دونوں اطراف فٹ پاتھ پر کرب اسٹون لگائے گے ہیں اور پیلے رنگ سے لین بنائی جارہی ہے یہ بات انہوں نے لیاقت آباد سی ایریا میں زیر تعمیر سڑک کے دورے کے موقع پر کہی ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہ الحسن زیدی، چیف انجینئر وسطی نجیب احمد، اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اپنے وسائل سے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر،استر کاری اور سڑکوں پر پڑے ہوئے گڑھے بھرنے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے جیسے جیسے وسائل دستیاب ہونگے کراچی کی سڑکوں کو مزید بہتر کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں : ناموس رسالت کاچوکیدار

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز سے شاہ فیصل برج کے ایکسپینشن جوانٹس تبدیل کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے اس سے قبل میلینیئم مال جوہر موڑ شہید میجر عدیل پل،لیاقت آباد پل کے ایکسپینشن جوائنٹس تبدیل کئے جاچکے ہیں اور بتدریج کے ایم سی کے زیر انتظام تمام پلوں اور فلائی اوورز کے  ایکسپینشن جوانٹس تبدیل کئے جائیں گے اور جہاں مرمت کی ضرورت ہوگی وہاں ضروری مرمت کرکے انہیں درست کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سی ایریا لیاقت آباد میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب نے گزشتہ دنوں سیوریج لائنیں تبدیل کی تھی جس کے باعث یہ سڑک مکمل طور پر ختم ہوگئی تھی اور یہاں سے ٹریفک گزرنا بند تھا سڑک کی صورتحال انتہائی خراب تھی اور یہاں کے مکینوں نے سڑک پر کچرا ڈال ڈال کر اسے مکمل طور پر بند کردیا تھا جس کے باعث لیاقت آباد سے ناظم آباد اور گولیمار کی جانب جانے والی ٹریفک کے لئے راستہ مکمل طور پر بند ہوگیا تھا اور اس علاقے میں ٹریفک کا شدید دباؤ تھا خصوصاً شام کے وقت شہریوں کے ٹریفک میں پھنس جانے کے باعث خاصا وقت اور ایندھن ضائع ہوتا تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر وہاں موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سڑک کا خیال رکھیں اور علاقے کو صاف ستھرا رکھیں اور کچرے کو مخصوص جگہ پر ہی ڈالیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ورکس کو ہدایت کی کہ سڑک کے دونوں اطراف بنی ہوئی فٹ پاتھ پر رنگ و روغن کریں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس سڑک پر اگر کوئی بھی شخس تجاوزات قائم کرے تو انہیں فوری ہٹا دیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل واقع نہ ہو ایڈمنسٹریٹر کراچی نے سڑک کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ سڑک کی معیاری طریقے سے استرکاری مکمل کی جائے اور سڑک کے لیول کا خاص خیال رکھا جائے، سی ایریا کی یہ سڑک جس پر استر کاری کی جارہی ہے 1800فٹ لمبی اور 30 فٹ چوڑائی ہے سڑک کی تعمیر کے بعد شہریوں کو خاصی سہولت میسر آئے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent