Ticker

6/recent/ticker-posts

گندم کی قیمت دوہزار روپے من کرکے کسانوں کوان کاحق دیاجاٸے،کسان رہنماء

Farmers should be given the right by fixing the price of wheat at Rs 2,000, said the farmer leader

Farmers should be given the right by fixing the price of wheat at Rs 2,000, said the farmer leader
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،ضلعی صدر ملک اللہ نوازمانک ، نائب صدر سردار گاگن خان رند،ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا،کسان بچاؤ تحریک کے رہنماؤں جام احمد ستار لاڑ، جام راشد علی ولانہ، سردار عمران عباسی، سیٹھ محمد سلیم، کسان اتحادیوتھ ونگ کے رہنما راشد مجنوں گانگا، جام ساجد خورشید، مہر دھنی بخش خان،مہر اللہ ڈینو ناصر، جام محمد اسماعیل گھلیجہ نے کہا ہے کہ شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ ترمیمی آرڈیننس2020ء کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے کسان نہیں شوگر مافیا کے ایجنٹ ہو سکتے ہیں شوگر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کسانوں کے تحفظ کی ضمانت کی ہے یہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے کسان کسی ایسے کرایے پر کیے جانے والے احتجاج کا حصہ ہرگز نہ بنیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کسانوں پر رحم کریں سندھ حکومت کو گندم کا ریٹ 2000روپے من سے کم کرنے پر مجبور کرنے کی بجائے خود گندم کا ریٹ  2000روپے من کرکے کسانوں کو حق دیں ملک اللہ نواز مانک نے کہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا گنے کے کاشتکاروں کو پرمٹ ایشو کرکے 10نومبر سے کرشنگ کا آغاز کرنے کا عمل مثبت سوچ ہے کسان شوگر ملوں کو گنا سپلائی شروع کر دیں اور گنے کے ریٹ میں اضافے کی جدوجہد بھی جاری رکھیں

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی شہری وزٹ ویزے پرنوکری کی تلاش میں دبئی نہ آئیں

سردار گاگن خان رند نے کہا کہ دھان اور کپاس کی فصل کو بھی سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کیا جائے فصلات کے توازن اور کسانوں کے تحفظ کے لیے یہ ازحد ضروری ہے راشد مجنوں گانگا نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے ذریعے فوری طور پر دھان کی خریداری کا عمل شروع کرکے گرتی ہوئی قیمتوں میں استحکام پیدا کرے دھان کے کاشتکاروں کو اس وقت دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جام ساجد خورشید اور اسماعیل گھلیجہ نے کہا کہ شوگرملز ایسوسی ایشن کا لاہور ہائی کورٹ سے شوگر ملوں کو مقررہ وقت پر نہ چلانے کے لیے سٹے آرڈر لینا اپنے ماضی کے استحصالی حربوں اور لوٹ مار کو جاری رکھنے کی کوشش ہے ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت عالیہ کسی کو محنت کش کسانوں کا خون چوسنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی شوگر ملوں کو قانون کے مطابق بروقت چلانے کے احکامات صادر کرکے کسانوں کو لوٹ مار اور مہنگی چینی خریدنے پر مجبور عوام کو مزید پسنے سے بچائے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent