Ticker

6/recent/ticker-posts

تمام اپوزیشن جماعتیں قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کی صدارت میں نااہل حکومت کےخلاف متحدہیں،مولاناحبیب الرحمن اکبر،نقیب اللہ خان کاکڑ

All Opposition Parties Unite Against Incompetent Government under the Presidency of Quaid-e-Jamiat Maulana Fazlur Rehman, Maulana Habib-ur-Rehman Akbar, Naqibullah Khan Kakar

All Opposition Parties Unite Against Incompetent Government under the Presidency of Quaid-e-Jamiat Maulana Fazlur Rehman, Maulana Habib-ur-Rehman Akbar, Naqibullah Khan Kakar
ملتان(زاہد مقصود)ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اس نااہل حکومت کے خلاف متحد ہیں جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کا بھر پور اجلاس بسلسلہ 30 نومبر جلسہ پی ڈی ایم ملتان زیر صدارت امیر تحصیل ملتان مولاناحبیب الرحمن اکبر جامعہ قاسم العلوم گلگشت کالونی ملتان میں منعقد ہوا جس میں جلسہ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوٸی جلسہ کی بھر پور تشہیر کی جائیگی تمام یونٹس میں تیاریوں کے حوالے سے پروگرامات کیے جاٸینگے۔مولانا حبیب الرحمن اکبر نے کہا کہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں اس نااہل حکومت کے خلاف متحد ہیں زاہد مقصود احمد قریشی نے کہا کہ گوجرانوالہ،کراچی اور کوئٹہ سے بڑھ کر ان شاءاللہ ملتان کا جلسہ تاریخی ہوگا نقیب اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی عوام غربت مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آچکی ہے سلیم خان دوتانی نے

یہ بھی پڑھیں : گندم کی قیمت دوہزار روپے من کرکے کسانوں کوان کاحق دیاجاٸے،کسان رہنماء

کہا کہ ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوٸی چیز موجود نہیں پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین موجودہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جاے اور فرانس سے سفارتی، معاشی تمام تعلقات فی الفور ختم کیے جاٸیں۔اجلاس میں قاری محمد اسلم،مفتی زبیر احمد،قاری محمدادریس انصاری،مولانا فخرالدین رازی،مفتی عتیق الرحمن،قاری محمد مرسلین،مولانا سعید الرحمن،پروفیسر مشتاق احمد کشمیری،مفتی محمد عثمان قریشی،مولانا طلحہ طیب ہوشیار پوری،قاری محمد عیسی،مولانا ناصر موہانی،عطاءاللہ،مولانا عبید الرحمن مدنی،سردار مزمل عباس،مولاناحماد،مولانا زبیر، قاری محمد شفیق،قاری بلال احمد،ملک آصف،ناصر خان دوتانی و دیگر نے شرکت کی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent