Ticker

6/recent/ticker-posts

انسداددہشت گردی کورٹ بہاولپورنےپولیس ملازمان کوشہیدکرنیوالےقاتلوں کوسزائےموت سنادی

Bahawalpur Anti-Terrorism Court sentences killers of police personnel to death

رحیم یارخان (محمد خرم لغاری) دہشت گردی کورٹ نے شہید سب انسپکٹر ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل صادق حسین کے قاتلوں کو سزائے موت سنا دی،مقدمہ کی تفتیش انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی نے کی تھی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شیدانی کی پولیس چوکی بنگلی کے انچارج سب انسپکٹر ارشد چٹھہ کانسٹیبل صادق حسین و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ایک رٹ پٹیشن پر ایک بچی کی بازیابی کے لیے علاقہ میں گئے راستہ دریا سے گزرتا تھا اس لیے کشتی کا استعمال کیا

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی کےسنڈیکیٹ نےتقرریوں کےلیےاسکریننگ پالیسی کی منظوری دےدی

مدعی مقدمہ بھی ہمراہ تھا جب ضابطہ کاروائی کے بعد بذریعہ کشتی پولیس پارٹی واپس دریائے سندھ میں روانہ ہوٸی تو ملزمان کشتی پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل صادق حسین شہید ہوگئے اور مدعی مقدمہ فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔ جس پر تھانہ ظاہر پیر میں اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 139/19 درج رجسٹر ہوا جس کی تفتیش انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی نے بطور ایس ایچ او سیون 7AT/A کے تحت درج مقدمہ کی تفتیش کی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ کی تفیش اس طور کی کہ کوئی سقم نہ چھوڑا جس کے بعد دہشت گردی کورٹ بہاولپور میں یہ مقدمہ ٹرائل ہوا بہترین پیروی، وکیلوں کے دلائل اور انسپکٹر سیف اللہ خان کی تفتیش سے اتفاق کرتے ہوئے آج انسداد دہشت گردی کورٹ بہاولپور کے جج ناصر حیسن نے سب انسپکٹر ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل صادق حسین شہید کے ملزمان مصطفی اور عبداللہ جھورن کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت سنا دی ہے۔

Bahawalpur Anti-Terrorism Court sentences killers of police personnel to death

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent