Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان زندہ بادموومنٹ کےوفدکی کنوینئرعبدالجلیل بندیشہ کی سربراہی میں گانگانگرآمد

Pakistan Zinda Bad Movement delegation led by Convener Abdul Jalil Bandisha arrives in Gangang

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) پاکستان زندہ باد موومنٹ کےکنوینئر عبدالجلیل بندیشہ،سردار آفتاب عزیز خان، چودھری محمد جاوید گورایہ کی جام ہاؤس گانگا نگر آمد،پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے ملاقات

Pakistan Zinda Bad Movement delegation led by Convener Abdul Jalil Bandisha arrives in Gangang

یہ بھی پڑھیں : گانگاویلفیئرسوسائٹی بانی و پاکستان کسان اتحادکےڈسٹرکٹ آرگنائزرجام ایم ڈی گانگاکا گانگانگرسےگزرنےوالےکھال کی مرمت وتعمیرکےکام کاجائزہ

کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ پاکستان زندہ باد موومنٹ ایک غیر سیاسی تنظیم و تحریک ہے جو شہریوں کو کرپشن،اداروں کے اندر بیٹھےناجائز رشوت خوروں،پرائیویٹ نام نہاد سودی شرفاء کی کارستانیوں،قبضہ گروپس سمیت مختلف مافیا  کی چیرہ دستیوں سے بچانے کے لیے اپنا اصلاحی اور مزاحمتی کردار ادا کرے گی پاکستان زندہ باد موومنٹ کے دروزاے ہر صاف ستھرے کردار کے حامل اور عوامی مسائل کے حل کےلیے بےلوث انداز میں وقت دے سکنے والے رحیم یارخان کے شہریوں کے لیے کھلے ہیں ظلم و زیادتی اور ظالم کے خلاف مزاحمت عین اسلامی احکامات کے مطابق عمل ہے قران و احادیث کا مطالعہ کرنے والے جانتے ہیں کہ بہت ساری جگہوں پر مسلمانوں کو اس کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ برائی کو روکیں روکنے کے باقاعدہ درجے بھی بیان کیے گئے ہیں کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ اصلاحی اور فلاحی کاموں کا مکمل ساتھ دیا جائے گا معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کے اچھے لوگوں کے ساتھ مل کر اس کام کو آگے بڑھایا جانا چاہئیے اس موقع پر جام عون محمد گانگا،جام محمد اسد امین گانگا، سعید احمد اور دیگر بھی موجود تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent