Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد: آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن نےپنشن میں 25 فیصداضافہ کےلئےحکومت کوپانچ مارچ کی ڈیڈلائن دےدی

ISLAMABAD: All Pakistan Pensioners Association has given March 5 deadline to the government for 25% increase in pension.

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن نے پنشن میں 25 فیصد اضافہ کے لئے حکومت کو 5 مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے رکھی جانے والی تفریق کو ختم کرتے ہوئے دیگر وفاقی ملازمین کی طرح انکی پنشن میں بھی پچیس فیصد اضافہ کیا جائے اور جن ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات رہتے ہیں وہ فوری طور پر ادا کئے جائیں کیونکہ یہ ہمارا پیسہ ہے جو حکومتی خزانے میں جمع ہے آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین  سید حفیظ سبزواری نے دیگر ممبران سید قائم عباس شاہ، پروفیسر قاسم مسعود، میجر (ر) نعیم الدین خالد ، رانا محمد اسلم، رانا اشفاق احمد ۔رانا صفدر اقبال، محمد توقیر ہاشمی اور دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ریٹائرڈ اور  سرکاری ملازمین کی جانب سے دس فروری کے احتجاج کے بعد پچیس فیصد اضافے کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کو نظر انداز کرنا سراسر نا انصافی ہے جس سے تمام پنشنرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ اس احتجاج میں ریٹائرڈ ملازمیں بھی شامل تھے اور حکومت نے دھرنا شرکاء سے وعدہ کیا تھا کہ کسی کے ساتھ  نااںصافی نہیں کی جائیگی،جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والی سمری میں ریٹائرڈ ملازمین کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ:ماں بولیاں ثقافتی ورثےکی ترویج اورترسیل کاکام کرتی ہیں:وائس چانسلرپروفیسر زکریاذاکر

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی طرح ریٹائرڈ ملازمین بھی مہنگائی اور دیگر مالی مشکالات کا شکار ہیں اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پنشنرز کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس ناانصافی پر ملک بھر کے تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین نے بارہ فروری کو آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی جس میں وفاقی، چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین شامل ہو چکے ہیں اور یہ تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر انکے مطالبات 5 مارچ تک تسلیم نہ کئے گئے تو پھر ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent