Ticker

6/recent/ticker-posts

سکھر:اعجاز جکھرانی آمدن سے زاٸد اثاثہ جات کیس،سندھ ہاٸیکورٹ نے ضمانت میں توسیع کردی

Sukkur: Ijaz Jakhrani assets in excess of income case, Sindh High Court extends bail

سکھر(نیوز سورس)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی جانب سےنیب ریفرنس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت پر مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران ان کے وکلاء نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ ان کے موکل مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی 36 کروڑ روپے سےزائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کےدائر کردہ ریفرنس میں ضمانت میں مزید توسیع کی جائے جس پرعدالت عالیہ نے ان کی توسیع کی درخواست منظور کرتےہوئے ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد: آل پاکستان پنشنرزایسوسی ایشن نےپنشن میں 25 فیصداضافہ کےلئےحکومت کوپانچ مارچ کی ڈیڈلائن دےدی

واضح رہے کہ مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک ارب روپےکے  آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دو الگ الگ نیب ریفرنسز اس وقت سکھرکی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جن میں مشیر جیل خانہ جات ضمانت پر ہیں


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent