Ticker

6/recent/ticker-posts

کوٸٹہ: نان کسٹم پیڈ گاڑی رکھنے والوں کےلیے بری خبر

Quota: Bad news for non-customs paid car owners

کوٸٹہ: کسٹمز کوئٹہ کے ایک اعلامیے کے مطابق کوئٹہ کسٹمز ماہ مارچ کے دوران بڑے پیمانے پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جن میں پولیس اور ایف سی شامل ہیں کریک ڈاؤن شروع کرینگے کریک ڈاؤن کوئٹہ شہر اور اسکے مضافات منسلک بشمول افغان بارڈر تک کے علاقوں میں کی جائے گی ایسے شورومز جو نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور انکی خرید و فروخت میں ملوث ہونگے انکے خلاف بھی سخت کاروائی کی جاٸے گی

یہ بھی پڑھیں : کراچی:میری بیوی میری ماں کےساتھ شرمناک سلوک کرتی تھی

کاروائی میں شوروم کے مالکان سمیت کاروبار کرنے اور موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کے خلاف گرفتاری بھی شامل ہے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی واضح رہے یہ کاروائی وفاقی حکومت اور وفاقی محتسب اعلی کی ہدایات پر کی جارہی ہے کلکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید نے اس سلسلے میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقات بھی کی کچھ ہی دنوں میں ایک مکینزم کے تحت کاروائی کا اغاز کیا جاٸے گا۔


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent