Ticker

6/recent/ticker-posts

بھونگ: ڈکیتی کی واردات، پندرہ روزگزرنےباوجودپولیس ڈکیتوں کاسراغ لگانےمیں ناکام،اقلیتی برادری کااحتجاج

Bhong: Robbery, police fail to track down robbers after 15 days, minority community protests

بھونگ(وکرم دیپال) بھونگ میں ڈکیتی کی واردات کو پندرہ روز سے زائد گزر چکے مگر پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے میں ناکام،تفصیل کے مطابق بھونگ کے رہائشی اقلیتی برادری کے لوگوں راجو جی سونی, منوں جی سونی، سنیل جی سونی، پردیب کمار, جیٹھا جی سونی,اور دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں اقلیتی زرگر راجو جی سونی سے 3 مسلح ڈاکؤں گن پوائنٹ پر شام کے وقت دو کروڑ روپے سے زائد رقم مالیت کا سونا اور نقدی چھین کرکے فرار ہوگئے ہیں واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود 15 روز سے زائد گزر چکے ہیں مگر ابھی تک نہ تو ملزمان گرفتار کیے گئے اور نہ ہی مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان: جام ریاض احمدگانگا ایڈوؤکیٹ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پورکےبلامقابلہ نائب صدرمنتخب

علاقے میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے ڈاکوں دن دیہاڑے دندناتے پھر رہے ہیں مگر ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان, چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ, وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او بہاولپور، سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان بحال کرنے کیلئے اہم کردار ادا کریں اور ہماری ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرکے ہمیں واپس کروایا جائے تاکہ ہم سکھ کا سانس لے سکیں

بھونگ: ڈکیتی کی واردات، پندرہ روزگزرنےباوجودپولیس ڈکیتوں کاسراغ لگانےمیں ناکام،اقلیتی برادری کااحتجاج

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent