Ticker

6/recent/ticker-posts

پی ڈی ایم متحدہے،راناطارق،امن وامان کی صورتحال پرکڑی نظرہے،ڈی ایس پی حافظ خضرزمان

PDM is united, Rana Tariq, keeping a close eye on law and order situation, DSP Hafiz Khizr Zaman

بھونگ(وکرم دیپال)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما و ٹکٹ ہولڈر  پی پی حلقہ267 رانا طارق محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے اس اتحاد میں کوئی بھی دراڑ نہیں ہے اس اتحاد میں گیارہ پارٹیاں شامل ہیں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں مخالفین کے جھوٹے ہرزہ سرائیوں سے کچھ بھی نہیں ہونے والا,پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب سے وجود میں آئی ہے اس نے پاکستانی قوم کو سوائے مہنگائی لاقانونیت اور بدامنی کے کچھ بھی نہیں دیا 10 کلو آٹے کیلیے قوم کو 2,2 گھنٹے میں لائنوں میں کھڑے ہونا پڑتا ہے,پاکستان پیپلزپارٹی کے قیادت کی پالیسیوں  کی وجہ 2008 سے لیکر 2013 تک پاکستان گندم میں خود کفیل تھا کسان اور متوسط طبقے کے لوگ خوشحال تھے مزید انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں ترقیاتی کاموں اور رابطہ سڑکوں کا جال سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے بچھایا تھا ان کے دور میں ضلع رحیم یار خان پورے پنجاب نمبر ایک پہ تھا مگر مفاد پرست لوگوں نے اپنی مفاد کی خاطر اس ضلع کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان شاءاللہ پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر احمد محمود کی قیادت میں ضلع رحیم یار خان پھر سے ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگی

یہ بھی پڑھیں : بیٹیاں بوجھ نہیں یہ تو رحمت ہیں

ادھر دوسری طرف پریس کلب بھونگ کے عہدیداروں نے تحصیل صادق آباد بار کے نومنتخب صدر خالد بن سعید ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور انہیں بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر خالد بن سعید ایڈووکیٹ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کے تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری خوشی میں شریک ہوکر میری حوصلہ افزائی کی جسے کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا پریس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے اگر یہ دونوں سوچ مل کر مظلوم کی آواز بن کر ظالم کے خلاف ڈٹ جائیں تو کسی جہاد سے کم نہیں مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کے مسائل حل کرانے میں دونوں اداروں کا کلیدی کردار رہا ہے اس موقع پر رئیس اصغر علی جعفری,محمد اکرم دشتی,ولی محمد دشتی,محمد اسلم سمیجہ,محبوب احمد دشتی,محمد مراد دشتی,وکرم دیپال,محمد علی دشتی,جیٹھا جی سونی اور دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں پریس کلب بھونگ کے عہدیداروں کی ایس ڈی پی او سرکل صادق آباد حافظ خضر زمان سے ملاقات کی اور تحصیل صادق آباد میں امن و امان و دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی حافظ خضر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے مسائل کی نشاندہی میں صحافی کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے جرائم کے حوالے سے جہاں کہیں بھی مسائل ہوں صحافی حضرات نشاندہی کریں پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے, میرا آفس سائلین کے مسائل کے حل کروانے کے لیے چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے سائل کو جب بھی کوئی مسائل درپیش ہو بلا جھجھک آکر مجھ سے ملیں اور اپنے مسئلے سے آگاہ کریں سائلین کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر رئیس اصغر علی جعفری, محمد اکرم دشتی,ولی محمد دشتی,محبوب احمد دشتی,محمد اسلم سمیجہ,محمد مراد,محمد علی دشتی,وکرم دیپال اور دیگر بھی موجود تھے

پی ڈی ایم متحدہے،راناطارق،امن وامان کی صورتحال پرکڑی نظرہے،ڈی ایس پی حافظ خضرزمان

پی ڈی ایم متحدہے،راناطارق،امن وامان کی صورتحال پرکڑی نظرہے،ڈی ایس پی حافظ خضرزمان

پی ڈی ایم متحدہے،راناطارق،امن وامان کی صورتحال پرکڑی نظرہے،ڈی ایس پی حافظ خضرزمان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent