Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکےحوالےسے سیمیناراورریلی کاانعقاد

Seminar and rally on Kashmir Solidarity Day organized at Okara University

اوکاڑہ(جاوید راہی)اوکاڑہ یونیورسٹی میں شعبہ سیاسیات اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں طلباء اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ فاخرہ شاہد سمیت اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن رانا محمد شفیق خان پسروری نےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل کے سامنے مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کی سیمینار میں کئی طلباء نے تقاریر کیں اور ملی نغمے پڑھے گئےاس موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے سفارتی سطع پر ایک مربوط اور منظم کاوش کرنے کی ضرورت ہےاور اس سلسلے میں ہماری نوجوان نسل کا کردارنہایت اہم ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ انسانی حقوق اور ثقافتی شناخت کا مسئلہ ہے۔اکسویں صدی میں جنگیں نظریات کے میدان میں لڑی جا رہی ہیں اور ہمیں اپنے نظریے کی پرچار کےلیے عالمی سطح پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم متحدہے،راناطارق،امن وامان کی صورتحال پرکڑی نظرہے،ڈی ایس پی حافظ خضرزمان

سیمینار کے اختتام پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے یونیورسٹی میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت یونیورسٹی کے اساتذہ نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں پہ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پہ کشمیریوں کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

Kashmir Solidarity Seminar & Rally Held at UO

A seminar followed by a rally in connection with the Kashmir Solidarity Day was held at the University of Okara. The events were organized by the Department of Political Science and Department of International Relations. 

The In-charges of International Relations and Political Science departments, Usman Shamim and Fakhara Shahid respectively, and member Council for Islamic Ideology Pakistan, Rana Shafiq Khan Pasrori, sensitized the students on the importance of Kashmir issue. A number of students also delivered speeches at the seminar. 

The UO Vice Chancellor, Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, in his special message regarding Kashmir Solidary day, said, “We need to put more diplomatic effort to ensure the right of self-determination to the Kashmiris. I firmly believe that our youth have huge responsibility in this regard”.

He further told that the 21st century was all about ideas and Pakistan needed to show her presence in the international public sphere.

اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکےحوالےسے سیمیناراورریلی کاانعقاد

اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکےحوالےسے سیمیناراورریلی کاانعقاد

The Kashmir Rally was led by the UO faculty. The participants were holding placards and banners and they enchanted slogans in support of Kashmir and against India’ brutal role in the region.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent