Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈاکودوکروڑکاسونالوٹ کرفرار،پولیس اورسیکیورٹی اداروں کےلیےسوالیہ نشان؟

Robbers flee after looting 20 million gold, question mark for police and security agencies?

بھونگ(وکرم دیپال)بھونگ میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکو تاجر راجو جی سونی سے 200 تولے سونا اور 7 لاکھ روپے نقد چھین کر فرار تھانہ بھونگ میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بھونگ کے رہائشی راجو جی سونی نے سنیل کمار سونی، یشپال جی سونی، منوں جی سونی، جیٹھا جی سونی، ہیرا جی سونی، جھگو جی سونی، کیول جی سونی، کشور جی سونی،راج کمار سونی ودیگر کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز شام 7 بجے اپنی سنار کی دکان بند کرکے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوٶں نے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات سمیت 200 تولے سونا اور 7 لاکھ روپے نقدی چھین کر اسلحہ لہراتے ہوٸے فرار ہوگٸے

یہ بھی پڑھیں :اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکےحوالےسے سیمیناراورریلی کاانعقاد

طلائی زیورات لوگوں کی امانتیں تھی آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار,آئی جی پنجاب,آر پی او بہاولپور ڈی پی او رحیم یار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور لوٹی ہوئی رقم سونا ریکوری کرایا جائے

ڈاکودوکروڑکاسونالوٹ کرفرار،پولیس اورسیکیورٹی اداروں کےلیےسوالیہ نشان؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent