Ticker

6/recent/ticker-posts

جمعیت علماٸےاسلام کیجانب سےیوم یکجہتی کشمیرریلی کاانعقاد،کارکنان کی بھرپورشرکت

Jamiat Ulema-e-Islam organizes Kashmir Solidarity Day rally with full participation of workers

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبہ سے منایا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ان خیالات کا اظہار جمیعت علماءاسلام وپی ڈی ایم کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان لدھیانوی،طاہر سعید لغاری، حافظ عثمان لدھیانوی،بابو لیلا رام نے جمیعت علماء اسلام کے زیراہتمام یک جہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی یومِ یکجہتی کشمیر کا دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منایاگیاہے۔کشمیری مسلمان کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کا ظلم برداشت کر رہے ہیں اور آزادی کے خواب کو پورا کرنے کی خاطر اپنی عزتوں اور جانوں کے نظرانے پیش کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں : ڈاکودوکروڑکاسونالوٹ کرفرار،پولیس اورسیکیورٹی اداروں کےلیےسوالیہ نشان؟

۔کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور کشمیری ماٶں اور بہنوں کی سرعام تذلیل کر رہی ہے کشمیر تقریروں سے نہیں بلکہ جہاد کرنے سے آزاد ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہماری خاموشی کو بزدلی سمجھ کر کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے بھارت کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج اور عوام اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ہماری پاک فوج خطے میں امن چاہتی ہے لیکن مودی کسی غلط فہمی میں مبتلا ہو چُکا ہے۔پاکستانی فوج اور عوام اپنے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان پر ہونے والے ظلم کا حساب لینے کی بھرپور ہمت رکھتے ہیں

جمعیت علماٸےاسلام کیجانب سےیوم یکجہتی کشمیرریلی کاانعقاد،کارکنان کی بھرپورشرکت

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent