Ticker

6/recent/ticker-posts

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکےلیےعملی اقدامات کررہی ہے،صوباٸی وزیرکھیل وثقافت راٸےتیمورخان

PTI government is taking practical steps for the welfare of the people, says Sports and Culture Minister Rai Timur Khan.

بھونگ(وکرم دیپال) رحیم آباد کے سیاسی و سماجی شخصیت سردار محمد علی خان لغاری کی دعوت پر صوبائی وزیر کھیل,سیاحت ثقافت و آثار قدیمہ رائے تیمور خان بھٹی انکے ڈیرے سیف منزل پر پہنچے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا سرکاری دورہ نہیں ہے نجی دورے پر دوست کے ہاں آیا ہوں اگر مخیر حضرات زمین فراہم کریں تو پنجاب حکومت رحیم آباد اور بھونگ شریف کے گردونواح میں کھیلوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس فراہم کردے گی مزید انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے الیکشن سے قبل عوام سے کیے گئے وعدوں کو نبھانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد پاکستانی قوم کو ملیں گے اور آنے والے الیکشن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت تحریک انصاف ملک گیر جماعت ثابت ہوگی۔پی ڈی ایم اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سوائے رسوائی کے کچھ بھی ہاتھ نہیں آنے والا کیونکہ پاکستانی قوم انکی مفاد پرستی کی سیاست کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے اس موقع پر سردار موسی خان قیصرانی,سردار سیف الدین لغاری,شاہد حسین دشتی اورعمران دشتی بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : جمعیت علماٸےاسلام کیجانب سےیوم یکجہتی کشمیرریلی کاانعقاد،کارکنان کی بھرپورشرکت

دوسری طرف ملک بھر کی طرح بھونگ شریف میں بھی کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پریس کلب بھونگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر کشمیریوں کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی کیا گیا اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج کیا گیا پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگاٸے گئے اس موقع پر پریس کلب بھونگ کے عہدیداران رئیس اصغر علی جعفری اور دیگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مودی فاشسٹ نے اپنا ایجنڈہ نہتے کشمیریوں پر مسلط کیا ہوا ہے موجودہ مشکل حالات میں انڈیا کبھی ہم سے سمجھوتا نہیں کرے گا نہ کشمیریوں کو جینے دے گا نہ مرنے دے گا ہمارے پاکستانی نوجوان بھارت کے مزید ٹکڑے ٹکڑے کرکے اس کے بطن سے کئی پاکستان جنم دیں گے کشمیری بھائیوں کے لیے لڑنا صرف پاک فوج کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم پر فرض ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو پاکستانی نوجوانوں کی کوششوں اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کی بھرپور دفاعی پوزیشن کی وجہ سے آزاد ہوگی اور پاکستان کا حصہ ہوگا اس موقع پر دیگر لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکےلیےعملی اقدامات کررہی ہے،صوباٸی وزیرکھیل وثقافت راٸےتیمورخان

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکےلیےعملی اقدامات کررہی ہے،صوباٸی وزیرکھیل وثقافت راٸےتیمورخان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent