Ticker

6/recent/ticker-posts

پولیس پٹرولنگ کےلیےنئی گاڑیوں کی تقسیم کےلیےپولیس لائن میں تقریب کاانعقاد

A function was held at the police line to distribute new vehicles for police patrolling

اوکاڑہ(جاویدراہی) ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد کی جانب سے پولیس پٹرولنگ کے لیے نئی گاڑیوں کی تقسیم کے لیے پولیس لائن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی آر پی او ساہیوال احمد ارسلان تھے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال احمد ارسلان ملک نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے جرائم کنٹرول کرنے پولیس گشت موثر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی ہدایت پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے اوکاڑہ پولیس کے تھانوں کو نئی گاڑیاں فراہم کر دیں جن کو متعلقہ ایس ایچ اوز کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس فورس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں پولیس کے لئے میڈیا پرسن آنکھوں کا کام دیتے ہیں جرائم کنٹرول کرنے کے لیے عوامی نمائندگان اور میڈیا کی رائے کو مقدم رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح وبہبودکےلیےعملی اقدامات کررہی ہے،صوباٸی وزیرکھیل وثقافت راٸےتیمورخان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں نئی گاڑیوں کے تقریب تقسیم،کرائم میٹنگ،عوامی نمائندگان،امن کمیٹی کے اراکین،تاجر یونین اور صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا آر پی او احمد ارسلان ملک نے کہا کہ پہلے فیز میں آئی جی پنجاب نے ضلع اوکاڑہ پولیس کے 12 تھانوں کو نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں جبکہ اگلے فیز میں مزید سات تھانوں کے ساتھ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کو نئی گاڑیوں کی فراہمی کے لیے ریکویسٹ بھجوائی جائے گی تاکہ پولیس اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں اور ان کومسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے آر پی او احمد ارسلان کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی فیملی کے ممبران ہمارا خاندان ہیں جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا کرائم میٹنگ کے حوالے سے ڈی پی او فیصل شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا جرائم کے خاتمہ کے لئے اوکاڑہ پولیس متحرک ہے آر پی او احمد ارسلان ملک نے  ڈی پی او فیصل شہزاد،ایس پی عبداللہ لک اورتمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوکاڑہ کے پولیس افسران پنجاب بھر میں جو ضلع اوکاڑہ کا جرائم کنٹرول کرنے کے حوالہ سے جو اعزاز رکھتے ہیں اس کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر کام کریں قبل ازیں ضلع اوکاڑہ آمد پرپولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی  بعدازاں آر پی او احمد ارسلان نے ڈی پی او فیصل شہزاد کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

پولیس پٹرولنگ کےلیےنئی گاڑیوں کی تقسیم کےلیےپولیس لائن میں تقریب کاانعقاد


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent