Ticker

6/recent/ticker-posts

گندم کی قیمت کابروقت تعین کرکےکسانوں کوپریشانی سےبچایاجاٸے،کیپٹن(ر)محمدحسین ٹی جے،جام ایم ڈی گانگا

Farmers should be saved from trouble by fixing the price of wheat in time, Capt (R) Muhammad Hussain TJ, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد ضلع ساہیوال کے صدر کیپٹن)(ر) محمد حسین ٹی جے اور پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یارخان کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ ہم دو نہیں ایک پاکستان کے حامی شہری ہیں پاکستان بھر کے کسانوں کو گندم کا ایک ریٹ صوبہ سندھ کے برابر 2000 روپے من دیا جائے اپریل میں گندم کی نئی فصل آنا شروع ہو جائے گی ریٹ کے فرق کا مسئلہ ابھی حل کر لیا جائے ورنہ سیزن میں صوبہ پنجاب اور سرائیکی وسیب میں کسانوں اور انتظامیہ کی باہم منہ ماری ہوگی جس سے حالات خراب ہوں گے وزیر اعظم پاکستان کھادوں کے ریٹ میں ناقابل برداشت اضافے کا فوری نوٹس لیں کسانوں کے پیداواری اخراجات کم کرنے کی بجائے بڑھانے کی پالیسیاں زراعت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں

یہ بھی پڑھیں : چولستان جیپ ریلی میݙے مال دی پارت ہیوے

کپاس کی فصل کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے کپاس کو فورا سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے کم ازکم سپورٹ قمیت 5000 روپے من مقرر کی جائے ملک کو قیمتی زرمبادلہ دینے والے فصل کی بحالی قومی معیشت کے لیے از حد ضروری ہے حکومت زرعی ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کے ٹیرف پر ہمدردانہ غور کرکے اسے سابقہ دئیے گئے پیکیج پر بحال کرے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع راجن پور کے کسانوں کا نہری پانی کا مسئلہ حل کرے نہروں کی بندش کسانوں کو معاشی موت مارنے کے مترادف ہے ہم راجن پور کے کسانوں کی احتجاجی ٹریکٹر ریلی کی بھر پور حمائت کرتے ہیں ان کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو آئندہ ریلی کا رخ ڈیرہ غازی خان کی بجائے پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلی ہاؤس لاہور کی جانب ہوگا اس موقع پر جام منظور احمد گانگا،چودھری بشیر احمد، چودھری عبدالغفار،جام فضل احمد گانگا، محمد راشد مجنوں گانگا، عون محمد وغیرہ بھی موجود تھے

Farmers should be saved from trouble by fixing the price of wheat in time, Capt (R) Muhammad Hussain TJ, Jam MD Ganga

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent