Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈیرہ اسماعیل خان:قبرستان سےمردے غاٸب ہونے لگے،مردوں کےکفن کھیتوں سےبرآمد

Dera Ismail Khan: Dead begin to disappear from graveyard, coffins of men recovered from fields

ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ذراٸع) کورائی قبرستان سے مردے کون نکال رہا ہے انسان یا جانور؟ عوام سر پکڑ کے بیٹھ گئی چند روز میں 2 مردے غائب، عوام نے قبرستان کا پہرہ شروع کردیا تفصیل کے مطابق کورائی کے صدیق محمد قبرستان سے چند دنوں کے اندر دو مردے قبر کے اندر سے غائب اور ایک قبر کی اندر سامی تک کھدائی کے بعد عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی علاقے میں خوف و ہراس جبکہ لواحقین میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے مردوں کے کفن قریبی کھیتوں سے گھاس میں پڑے ہوئے ملے ہیں جبکہ نکالے گئے مردہ بچے کی ہڈیاں بھی ملی ہیں پر اسرارِ طور پر مردوں کو قبروں سے نکالنے کا تاحال  کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کام کسی انسان نے کیا ہے یا جانور نے؟

یہ بھی پڑھیں : گندم کی قیمت کابروقت تعین کرکےکسانوں کوپریشانی سےبچایاجاٸے،کیپٹن(ر)محمدحسین ٹی جے،جام ایم ڈی گانگا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ معززین سماجی شخصیت ثناء اللہ کھوکھر، رضوان شیخ، صابر بلوچ، شاہ نواز،محمد اقبال، سیف الرحمن و دیگر کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ کچھ سال پہلے دریا خان میں پکڑے گئے مردہ خوروں کا واقعہ سن کر پریشان ہیں کہ خدانخواستہ یہاں بھی وہی معاملات نہ ہوں اور آج اس حوالے سے اہل علاقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ قبرستان کا پہرہ دینے کے لیے تین سے چار پہرہ دار مقرر کئے جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر رات کے وقت پہرا دینگے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ مردوں کو نکالنے والے جانور ہیں یا کوئی اور مخلوق ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قبرستان 68 کنال پر مشتمل ہے جس کی چار دیواری نہیں ہے یہ حرکت اگر جانور نے کی ہے تو اس کی وجہ چار دیواری کا نہ ہونا ہے کچھ عرصہ پہلے اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے اس کی حفاظت کیلئے کچھ حصے کی دیوار تعمیر کی ہے مگر تاحال حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے ہیں تاہم پہرے دار رات کو کس کو پکڑتے ہیں یہ وقت بتائے گا جس کیلئے آج سے ہی عمل درامد شروع ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان:قبرستان سےمردے غاٸب ہونے لگے،مردوں کےکفن کھیتوں سےبرآمد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent