Ticker

6/recent/ticker-posts

نجی کالج کاپرنسپل طالبہ کی کار ڈکارگیا،طالبہ انصاف کےلیےدردر کےدھکےکھانےپرمجبور

Private college principal's car crashed, student forced to suffer for justice

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سپیریئر کالج کے پرنسپل شیخ ندیم منیر اپنے ہی ادارے کا بیڑہ غرق کرنے پر تل گٸے ادارے کی پالیسی اپنانے کے بجائے ادارے کی بدنامی کا باعث بن گٸے محنت کش مزدور عبدالوحید کی ہونہار بیٹی ثوبیہ تبسم اپنے حق سے محروم تفصیلات کے مطابق طالبہ ثوبیہ تبسم کے والد عبدالوحید نے کہا کہ داخلہ کے وقت سپیریئر کالج نے اپنی پالیسی بتاٸی تھی کہ جو بھی طالبعلم آئی کام میں ڈویژن بھر میں ٹاپ کرے گا تو ادارے کی طرف سے اسے ایک مہران کار بطور انعام دی جائے گی لیکن سپیریئر کالج کے پرنسپل ندیم منیر نے اپنے ہی ادارے کی پالیسی کے برعکس کام کیا اور ہونہار طالبہ ثوبیہ تبسم کی کار ہڑپ کرلی

سپیرئیر گروپ آف کالجز کی ہونہار طالبہ ثوبیہ تبسم نے بی کام پارٹ ٹو 2020 کے سالانہ امتحان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 13 27 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن لی مگر نااہل پرنسپل شیخ ندیم منیر نے ثوبیہ تبسم کے حق مارا اور حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے ہونہار طالبہ کی مہران کار ڈکار گیا حصول انصاف کے لیے ثوبیہ تبسم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر قانون دان احمد سجاد فرحان بلالی نے لیگل نوٹس بھی بھجوایا لیکن کوئی جواب نہ دیا ثوبیہ تبسم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار،وزیر تعلیم پنجاب،کمشنر بہاولپور ظفراقبال،ڈی سی علی شہزاد رحیم یارخان اور سپیریئر کالج آف گروپ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں موجود نوسرباز شیخ ندیم منیر جیسے لوگوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرا حق مجھے دلایا جائے.

یہ بھی پڑھیں : دریاٸی پٹی کےلوگ ڈاکوٶں کےنرغے میں،پولیس کی تمام تدبیریں ناکام ہوگٸیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent