Ticker

6/recent/ticker-posts

یہ بچیاں کون ہیں؟

Who are these girls

خان پور (محمد خرم لغاری) 16 سال قبل ایدھی سینٹر میں جمع کرائی جانے والی 2 بچیاں والدین کی تلاش کے لیے خان پور پہنچ گئیں ایس ایچ او سٹی محمود الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ 2005 میں خان پور کی رہائشی ثمینہ بی بی زوجہ محمد سرور نے اپنی کمسن 2 بچیوں صائمہ بی بی اور منیراں بی بی کو غربت کے باعث کراچی میں ایدھی سینٹر جمع کروایا تھا

یہ بھی پڑھیں : دیپالپور میں زیادتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

2019 میں ان بچیوں کو لاہور ایدھی سینٹر شفٹ کیا گیا ان بچیوں کی والدہ پہلے دن بچیوں کو ایدھی سینٹر جمع کرانے کے بعد تاحال واپس نہیں آئی اب ان بچیوں کو عمر 17 اور 18 سال ہو گئی ہے ایس ایچ او سٹی محمود الحسن نے بتایا کہ ایدھی سینٹر کی ٹیم ان بچیوں کو لے کر خان پور پہنچی ہے مگر ان کے ورثاء کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے اگر کوئی ان بچیوں کے ورثاء میں سے کسی کو جانتا ہو تو تھانہ سٹی خان پور اطلاع کریں یا ایدھی سینٹر لاہور کے نمبرات 04235156464 یا 04235156363 پر اطلاع کریں ۔


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent