Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان، شہر میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ

Rahim Yar Khan, Danger of dengue outbreak in the city

رحیم یارخان(محمد اظہر خان) لیور پل تا نورے والی پل تک مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سڑک گڑھوں میں تبدیل ہوگٸی اسی سڑک سے محلقہ گلشن عمر میں سیوریج کے مساٸل اور گندگی کے ڈھیر سے عوامی شدید پریشانی میں مبتلا، تفصیل کے مطابق لیور پل تا نورے والی پل تک مین سڑک گڑھوں میں تبدیل ہوگٸی یہ سڑک شہر کے دونوں حصوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ہیوی ٹریفک کے علاوہ شہر کی عمومی ٹریفک اسی سڑک پر رواں رہتی ہے مگر سڑک پر بننے والے گڑھوں کی وجہ سے حادثات کا شدید خطرہ رہتا ہے

یہ بھی پڑھیں : یہ بچیاں کون ہیں؟

جبکہ اسی شاہراہ سے ملحقہ گلشن عمر کے رہاٸشیوں نے احتجاج کرتے ہوٸے کہا کہ شہر کے بیچوں بیچ ہونے کے باوجود ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں سڑک بجلی اور سیوریج کا کوٸی نظام نہیں ہے گھروں کے پانی ک نکاسی کے لہے ہم نے خالی جگہیں کرایہ پر لے رکھی ہیں جہاں گندہ پانی جمع ہونے سے گندگی کے ڈھیر لگ گٸے ہیں مچھروں کی بہتات ہونے سے ڈینگی پھیلنے کا بھی شدید خطرہ ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ہمیں پانی کی نکاسی اور دیگر سہولیات دی جاٸیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent