Ticker

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد: موسم انتہاٸی سخت شدت اختیار کرنے والا ہے عوام ہوشیار رہے

ISLAMABAD: The weather is going to be extremely severe and people should be vigilant

اسلام آباد: موسم انتہاٸی شدت اختیار کرنے والا ہے تفصیل کے مطابق 11 مارچ سے 16 مارچ تک ایک طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا اس طاقتور مغربی ہواؤں کے زیر اثر ملک کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان، جبکہ بالائی علاقے مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور اونچے پہاڑوں پر برف باری کے بھی اچھے امکانات موجود ہیں۔

مغرب ہواؤں کے اثرات بالائی پنجاب میں اس سسٹم کا شدید اثر ہوگا جس سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، گجرانوالہ، ناروال ،گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گرج چمک، تیز آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے اور کچھ مقامات پر شدید موسمی صورتحال کا بھی اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریچھ اور عوام پر کتے چھوڑنے کا رواج مگر ایکشن؟

وسطی پنجاب کے چند مقامات فیصل آباد،خوشاب ساہیوال، میانوالی، بھکر اور گردونواح میں بھی گرج چمک، ساتھ بارش صرف چند ایک مقامات پر اور کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان موجود ہے

جنوبی پنجاب میں یہ سسٹم کمزور ہوگا تاہم ڈیرہ غازی خان تونسہ کوہ سلیمان رینج، رکنی بارکھان ،فورٹ منرو، سخی سرور میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔خانیوال، ملتان، مظفرگڑھ ،علی پور اور جتوئی


میں 13 یا14 مارچ کو ہلکی بارش کا امکان موجود ہے اس سسٹم کے دوران ٹمپریچر کافی حد تک گر جائے گا، 4سے 3 درجہ حرارت جس سے ملک بھر میں سردی کی لہر شروع ہو جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent