Failing to persuade his angry wife, the husband became enraged and set himself on fire
حجرہ شاہ مقیم(ملک امیر علی کھوکھر) ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر خاوند نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے آپ کو آگ لگالی قریبی لوگوں نے آگ بجھائی ریسکیو 1122 نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا تفصیل کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقہ بٹیاں میں محمد اسلم نامی شخص نے خود کو آگ لگالی اسلم کی شادی حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں بٹیاں میں ہوئی تھی اسکی بیوی ناراض ہو کر اپنے تین بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی
وہ اسے منانے اور لینے آیا مگر بیوی کے انکار کردیا جس پر خاوند محمد اسلم نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے آپ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جسے قریبی لوگوں نے جلتا دیکھ کر آگے بجھائی، واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پہنچ گئی اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا
0 Comments