Ticker

6/recent/ticker-posts

ریت کے طوفانوں کا سامناء کرنے کے لیے عوام ہوشیار ہوجائیں

People should be alert to face sandstorms

بیجنگ(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن)چین کی قومی رصدگاہ نے ملک کے شمالی حصے میں ریت کے طوفانوں کیلئے زرد انتباہ جاری کر دیا۔

قومی موسمیاتی مرکزنے ہفتے کے روز پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے سے لیکر اتوار کی صبح 8 بجے تک سنکیانگ،چھنگ ہائی، اندرونی منگولیا ، گانسو ، نِنگ شیا ، شانشی ، شنسی ، بیجنگ ، تیانجن ،ہیبئی ، شان ڈونگ ، لیاننگ اور جیلن میں گردوغبار والے علاقے سے اڑتی ریت اور دھول کی آمد متوقع ہے۔مرکز نے کہا ہے کہ اندرونی منگولیا ، شانشی ، شنسی ، ہیبئی ، بیجنگ

تیانجن اور لیاننگ میں کچھ علاقے ریت کے طوفانوں کی زد میں آ سکتے ہیں

یہ پژھیں: سعودی عرب کے بڑے شہر پر میزائل سے حملہ

مرکزنےعوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیز ہواں اورریت کے طوفان کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور ڈرائیورز کم حدنگاہ کیلئے اپنی تیاری کرلیں۔چین میں ریت کے طوفانوں کیلئے رنگوں پر مبنی 4 سطحی موسمی انتباہی نظام موجود ہے جس میں سرخ


رنگ شدید خطرے کی نمائندگی کرتا ہے اس کے بعد نارنجی ، زرد اور نیلا انتباہ آتا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent