Bhong: Punjab excise is watching, Sindh excise has recovered 40 kg of hashish
بھونگ (وکرم دیپال) محکمہ ایکسائز سندھ کی کامیاب کاروائی۔40 کلو گرام چرس برآمد ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے کراچی چرس سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس انسپکٹر حسن علی دشتی نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید چیک پوسٹ پر اپنے عملے کے ہمراہ مشکوک ٹرک نمبر او۔کے۔ آئی-1222 کی تلاشی کے دوران 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ چرس صوبہ خیبرپختونخوا سے کراچی سمگلنگ کی جارہی تھی جبکہ ایک ملزم راشد ولد فقیر محمد تنولی سکنہ اٹک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ پژھیں : حریم شاہ کی ویڈیوز لیک ہونے کا خدشہ،ساٸبرکراٸم میں درخواست دیدی
علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کامیاب کاروائی پر ایکسائز پولیس اوباڑو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کامیابیاں افسران و اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ افسران اسی جذبے سے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
0 Comments