Ticker

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب کے بڑے شہر پر میزائل سے حملہ

Missile attack on Saudi Arabia's largest city

ریاض(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سعودی عرب کے شہر نجران پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے  کیے گئے بیلسٹک میزائل کے حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

اخبار الشرق الاوسط کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران پر جمعہ کے روز ایک بیلسٹک میزائل داغا جس کو اتحادی فورسز نے ہوا میں ہی ناکام بنادیا۔

یہ پژھیں : ایف اے ٹی ایف کی اہم شرط پرعملدرآمد کا فیصلہ،پراپرٹی ڈیلرزکیلئے پریشان کن خبر

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے لگاتار سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  انہوں نے آج پھر اس سویلین انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عالمی قوانین کا تحفظ حاصل ہے


انہوں نے کہا کہ اتحادی فوجوں کی جانب سے عالمی قوانین کی روشنی میں سویلین آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent