Okara University, residential complex for female teachers approved
اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ نے اپنے سولہویں اجلاس میں سمد پورہ کیمپس کی عمارت کو خواتین اساتذہ اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کے اسکالرز کےلیے ایک رہائشی کمپلیکس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجا یاسر ہمایوں سرفراز نے کی۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی منظوری کے بعد ڈاکٹر محمد طاہر خان نے بطور رجسٹرار اوکاڑ یونیورسٹی کو جوائن کر لیا ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرنے یونیورسٹی کی تعلیمی اور انتظامی ترقی میں معاون کےلیے حکومت پنجاب اور خاص طور پہ راجا یاسر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئے آنے والے رجسٹرار کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں یونیورسٹی کے تعلیمی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ پژھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی تقریبات،سیمینارزاورخصوصی لیکچرزکاانعقاد،تقریبات شعبہ ابلاغیات،سیاسیات بین الاقوامی تعلقات کی جانب سےمنعقد کی گئیں
خواتین اساتذہ کےلیے رہائشی کمپلیکس کی منظوری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ کی ایک بڑی تعداد دور دراز کے شہروں سے ہے ان کو ایک محفوظ اور باعزت رہائش فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
UO Syndicate approves Female Residential Complex
The University of Okara’s Syndicate, in its 16th meeting, approved the conversion of Samadpura campus building into a residential complex for female faculty members, MPhil and PhD scholars and visiting teachers. The meeting was chaired by the Punjab Minister for Higher Education, Raja Yassir Humayun Sarfraz.
Meanwhile, Dr Muhammad Tahir Khan, joined as Registrar at the UO after due approval by the Chief Minister, Sardar Usman Ahmad Khan Buzdar.
The UO Vice Chancellor, Prof Dr Muhammad Zakria Zakar, thanked the Government of Punjab and, especially, Raja Yassir for supporting the newly established university in its academic and administrative development. He also welcomed the Registrar and vowed to enhance the academic infrastructure of the university in the days to come.
Commenting on the approval of the female residential complex, the VC said that a majority of the female faculty members were from outside Okara and it was necessary to provide them a secure and decent living facility.
0 Comments