Ticker

6/recent/ticker-posts

ترکی کی عوام محبت اور مذہبی اقدار کا بے حد احترام کرنے والے لوگ ہیں،جام ریاض احمد گانگا ناٸب صدر ہاٸیکورٹ بارایسوسی ایشن بہاولپور

People of Turkey are people who love and respect religious values, said Jam Riaz Ahmad Ganga, Vice President, High Court Bar Association, Bahawalpur.

رحیم یار خان (محمد خرم لغاری) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ  ترکی کا نو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن اپنے گھر گانگا نگر رحیم یار خان واپس پہنچ چکے ہیں جام ریاض احمد گانگا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی میں بہت کچھ دیکھنے اور سمجھنے کو ملا ہے دینی حلقوں سے ملاقاتیں بڑی یاد گار ہیں ترکی کے عوام مذہب سے محبت اور مذہبی اقدار کا بے حد احترام

یہ بھی پڑھیں : مصر میں تین ہزار سال پرانا شہر دریافت

 کرنے والے لوگ ہیں تاریخی طور پر حُب رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سرشار قوم ہے مذہبی و تاریخی عمارات میں کام کی نفاست و باریکی وہاں کے کاریگروں کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہے جام ریاض احمد گانگا نے کہا کہ امیر قافلہ، مذہبی سکالر اور تنظیم  العلماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاری اللہ داد کی صحبت و رفاقت میں ترکی کا دورہ بڑا یادگار اور شاندار رہا ہے حضرت شاہ شمس تبریز، حضرت ایوب انصاری، ارتغرل غازی کے مزارات سمیت بہت ساری جگہوں پر حاضری نصیب ہوئی دل اور ذہن کو ایک قرار و سکون میسر آیا ہے اس کی کیفیت ہر شخص کے لیے مختلف ہوتی ہے کیونکہ یہ


قلبی و روحانی معاملہ ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent