The Pakistan Army took responsibility for the implementation of SOPs
اسلام آباد (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جبری ریٹائرمنٹ کیوں؟
زرائع کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے میں رینجرز، ایف سی اور جی بی اسکاوٹس خدمات سرانجام دیں گے۔ وزارت داخلہ نے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر فوج کی خدمات لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خواب کی تعبیر اچاردیکھںا
سرگودھا میں پاک فوج اور پولیس نے فلیگ مارچ کیاجس کے دوران شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرامد کی ہدایت کی گئی گوجرانوالا، سیالکوٹ کینٹ اور دیگر علاقوں میں پاک فوج کرونا ایس او پیز پر عمل کروانے پہنچ گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔
0 Comments