Sorry
تحریر، خالد محمود ضیاء
دنیوی زندگی میں اونچ نیچ کا ہوجانا عجیب نہیں تعجب اس وقت ہوتا ہےجب انسان ضد،انا پہ آجائے اور معاف کرنے کا نام تک سننا گوارا نہ کرے حالانکہ یہ معاف کرنے والا اللہ کے ہاں پسندیدہ ہوتا ہے جیسے حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ کے حضور عرض کی یا باری تعالی؟ بندوں میں کون آپ کی بارگاہ میں زیادہ باعزت ہے، اللہ پاک نے فرمایا وہ بندے جو بدلہ لینے کی طاقت رکھنے کے باوجود بدلہ نہ لیں بلکہ معاف کردیں، ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنے خادم ،ملازم کا قصور کتنی دفعہ معاف کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، اس آدمی نے پھر پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنے خادم،ملازم کو کتنی دفعہ معاف کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر روز ستر دفعہ معاف کردیا کر
یہ بھی پڑھیں: اردو گنتی
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہے کہ ایک شخص سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کو گالیاں دے رہا تھا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خاموش تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہاں تشریف فرما تھے اس ماجرے کو دیکھ کر تعجب و تبسم فرما رہے تھے لیکن سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے اسکی کچھ باتوں کا جواب دے دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فورا وہاں سے اٹھ کر چلے گئے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وہ آدمی مجھے گالیاں دے رہا تھا اور میں خاموش تھا تو آپ وہاں تشریف فرما تھے جب میں نے جواب دیا تو آپ اٹھ کر چلے آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تک توخاموش رہا تو ایک فرشتہ تھا جو تیری طرف سے جواب دہی کر رہا تھا پھر جب تو نے خود جواب دیا تو وہ فرشتہ چلا گیا اور شیطان آگیا اب بات آ گے بڑھنے کا خطرہ ہوگیا تھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوبکر یہ بات حق ،سچ اور یقینی ہے کہ جس بندے پر ظلم و زیادتی کی جائے وہ اللہ کے لئے معاف کر دے تو اللہ پاک اس کے بدلہ میں اس کو دنیاو آخر ت میں عزت سے نوازین گے قارئین کرام؟ یہ فرامین اللہ اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں جن پر عمل پیرا ہونے میں ہم سب کی کامیابی و کامرانی ہے لہذا اپنے آپکو برداشت سے باہر نہ کریں اللہ کےلئے سب کو معاف کردیا کریں بلکہ معاف کردینے کو عادت میں شامل کرلیں اللہ پاک سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
0 Comments