Ticker

6/recent/ticker-posts

دادو: اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے کے باعث نوجوان جاں بحق

Dadu: A young man died due to wrong injection of Atai doctor

دادو(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)تحصیل جوہی کے نواحی علائقہ واہی پاندھی کاچھو میں 27 روز قبل ڈاکٹر کی غلط انجیکشن سے جانبحق نوجوان زاہد لغاری کا معاملہ پاکستان پیپلزپاٹی ایس یو پی اور سماجی رہنماؤں اور ورثاء کی جانب سے دادو پریس کلب سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

یہ بھی پڑھیں : سات سالہ بچی کے ساتھ اوباش جوان کی مبینہ زیادتی

دادو کی تحصیل جوہی کے نواحی علائقہ کاچھو کے مرکزی شہر واہی پاندھی میں 27 روز قبل ڈاکٹر زبیر پنہور کی غلط انجیکشن لگنے کے باعث جاں بحق نوجوان زاہد لغاری کے ورثاء اور پیپلزپارٹی ،ایس یو پی، کارکنان اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے دادو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا زاہد لغاری کے والد شریف لغاری عباس وگهيو، محبوب سومرو ،علی عمرانی،غلام قادر لغاری، منظور لغاری،عبداللہ لغاری، محرم لغاری اور دیگر نے کہاکہ 2017 میں ڈاکٹر کی اسی غلفت پر معمولی مسئلہ ہوگیا تھا جس کا بدلہ لیتے ہوئے ڈاکٹر زبیر پنہور نے نوجوان کو غلط انجیکشن لگائی 15 منٹ کے بعد نوجوان موقع پر ہی جانبحق ہوگیا تھا دادو کی عدالت نے انصاف کرتے ہوئے نوٹس لیا عدالت کے حکم پر واہی پاندھی تھانے پر مقدمہ


درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ڈاکٹر زبیر پنہور کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent