Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ: انسداد کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد،گراں فروشی پرقابوپانےکےلئےڈپٹی کمشنرکی ہدائت پرضلعی افسران کی کاروائیاں جاری

Okara: District officers continue operations on the instructions of Deputy Commissioner to control anti-Karuna SOPs

اوکاڑہ (ملک امیر علی کھوکھر) انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد اور گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی ہدائت پرضلعی افسران کی کاروائیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق تینوں تحصیلوں میں گذشتہ روز میں 181شاپنگ مالز،دکانوں، شادی ہالز،مارکیٹوں کو چیک کیا گیا خلاف ورزی پر34 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر محسن ریاض نے کاروائی کرتے ہوئے 21 پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا 6 گاڑیوں کا چالان اور35ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ 3 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز طے کی ہیں ان پرعمل درآمد

یہ بھی پڑھیں : معاف کرنے والی والدہ کو بیٹا کاٹ کر کھا گیا

کرنے سے ہی کرونا وباء سے بچا جا سکتا ہے عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوورد و نوش مہنگے داموں بیچنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں افسران گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کو عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن ناجائز منافع لینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔



Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent