Ticker

6/recent/ticker-posts

مغربی ہواوں کے نئے سلسلوں کی پاکستان آمد اور اس کے اثرات

The arrival of new series of westerly winds in Pakistan and its effects

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) مغربی ہواوں کے نئے سلسلوں کی پاکستان آمد اور اس کے اثرات، کب کیا ہونا ہے اس سلسلے میں ملک کے معروف ویدر سپیشلسٹ منور سلیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ 29 اپریل تا 7 مئی کے دوران درمیانی شدت کا مغربی ہواؤں کا سلسلہ عنقریب پاکستان میں پہنچے گا یہ سلسلہ جزوی طور پر پاکستان میں داخل ہو چکا ہے مگر اس میں شدت کل یعنی 29 اپریل کو آئے گی اس سلسلہ کے زیراثر کن کن صوبوں کے کن شہروں میں کیا ہوگا یہ تفصیل نیچے دی گئی ہے

پنجاب: لاہور سیالکوٹ نارووال جہلم گوجرانوالہ سرگودھا منڈی بہاوالدین بھابھراحافظ آباد گجرات برنالہ کلر سیداں چکوال میانوالی تلہ گنگ چونیاں ننکانہ صاحب لیہ شورکوٹ بہاولنگر بہاولپور ساہیوال  خانیوال فورٹ عباس جام پور ملتان ترنڈا ایم پناہ کوٹ مٹھن ظاھرپیر جن پور رحیم یار خان خان پور فیروزہ قلعہ دراوڑ تمام نزدیکی ایریاز میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کہیں کہیں ہلکی بارش جبکہ علیحدہ علیحدہ تیزہواؤں کے سلسلے بنیں گے جو کہ مخصوص ایریاز کے لیے ہوں گے  جبکہ کشمور اور سوئی کے علاقوں میں ایک سے دو تیزترین طوفانی ہواؤں کے سلسلے بنیں گے اس سلسلے میں دو مئی کے بعد شدت آئے گی اور خاص طور پر وسطی اور اپر پنجاب میں یہ صحیح طریقے سے ہٹ کرے گا

یہ بھی پڑھیں: اخروٹ دیکھنے کی تعبیر

بلوچستان: دالبدین نوشکی قلات سوراب خاران بسیمہ خضدار مولا تحصیل بہاڑی وڈھ واشک مستونگ کوئٹہ پشین مچھ چمن زیارت  مسلم باغ ککی اورماڑا سمیت بلوچستان کے تمام ساحلی پٹی پر انتہائی گہرے بادل تیز گرد آلود ہواؤں کے طوفان اور ایک ہی جگہ پر مختلف سمتوں سے تیز ہوا کی انٹری ہوگی جس کی وجہ سے شدید گن گرج چمک اور درمیانی سے تیز طوفانی بارشیں متوقع ہیں اس دوران ہواؤں کی رفتار سو کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی بڑھ سکتی ہے جب کہ کوہ سلیمان پر بھی لوکل ڈیولپمنٹ لازمی ہوگی جس سے نزدیکی پنجاب کے علاقوں اور بارکھان کوہلوں میں بھی بارشوں کا خطرہ ہے یہ ڈویلپمنٹس روزانہ کی بنیاد پر ہوگی اور سخی سرور ڈیرہ غازی خان تک پھیل جائیں گی

 سندھ: کراچی ٹھٹھہ بدین نوری آباد حیدرآباد دادو ٹنڈوجام تھا بھتو شہدادپور عمرکوٹ مٹھی سکھر ڈہرکی لاڑکانہ اور انڈیا پاکستان بارڈر کے ساتھ منسلک تمام علاقہ جات کی طرف انتہائی گہرے بادل، تیز طوفانی ہواؤں کے جھکڑ اور کہیں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے نیز سکھر ڈھرکی اوباڑو میں 30 اپریل کو گرج چمک و بارش متوقع ہے اس کے علاوہ ساحلی پٹی پر بھی زیادہ امکانات ہیں جب کہ کوہ کیرتھر کی پہاڑیوں پر روزانہ کی بنیاد پر ڈیویلپمنٹ ہو گی جس سے اوتھل بیلا وندر حب چوکی کراچی نوری آباد میں روزانہ کی بنیاد پر تھنڈر تشکیل پائیں گے

کے پی کے: بنوں جنڈ کھر پشاور کوہاٹ درہ آدم خیل تیمرگرہ لوئر دیر اپر دیر بے شام سمیت پورے کے پی کے میں ہلکی سے درمیانی تیز ہوا شدید  گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز طوفانی بارش متوقع ہے اس دوران بجلی گرنے کے امکانات بھی روشن ہیں اسلام آباد مظفرآباد اور کوٹلی میں کم از کم دو طوفانی سلسلے ضرور بنیں گے اور اچھا آوٹ پٹ دیں گے بےشک سب سے بہتر علم تو اللہ پاک کے پاس ہی ہے 


یہ بھی پڑھیں: آٹا مہنگا ہوگیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent