Ticker

6/recent/ticker-posts

خانیوال: سب انسپکٹر گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں اٹھا کرکارگزاری کےنمبر بنانے لگا

Khanewal: Sub-inspector picks up motorbikes parked outside houses and starts making work numbers

خانیوال ( مدثر عباس ) قائم مقام ایس ایچ او تھانہ سٹی خانیوال میں تعینات سب انسپکٹر ملک اعجاز گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں اٹھا کرکارگزاری کےنمبر بنانے لگا،شہریوں کا شدید احتجاج،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی خانیوال میں عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ سب انسپکٹر ملک اعجاز نے کھلم کھلا پولیس گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے بلاک نمبر 7 کے رہائشی و مقامی کاروباری شخصیت محمد شاہد اپنی موٹرسائیکل اپنے گھرکے باہر کھڑی کرکے ابھی گھر کے اندر داخل ہوا تھا کہ اسی دوران ملک اعجاز نے دروازہ کھٹکھٹایا محمد شاہد جب گھر سے باہر آیا تو اس نے کہا کہ یہ موٹرسائیکل باہر کیوں کھڑی ہے اسے موٹرسائیکل مالک شاہد نے کہا کہ وہ گھر کا سامان لینے کے لئے جارہا ہے ۔لیکن ملک اعجاز نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتہائی توہین آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو اٹھا کر گاڑی میں ڈال لی اور

یہ بھی پڑھیں : بے روزگاری سے ذہنی تناؤ ، نشہ خوری اور جرائم عروج پر

 تھانہ لے جانے لگے منت سماجت کے باوجود غنڈہ گردی کا کھلم کھلا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک اعجاز نے دھمکی دی کی وہ موٹرسائیکل چوری کا پرچہ درج کرکے حوالت میں بند کر دے گا بعد ازاں موترسائیکل کو زیر دفعہ 550 کے تحت مقدمہ درج کرکے بند کردی ۔ شہریوں نے پولیس سب انسپکٹر ملک اعجاز کے رویہ کی پرزور مزمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی اوخانیوال سے کھلم کھلا پولیس گردی کرنے اور جعلی کاروائی


کرنے والے بدلحاظ اور بداخلاق قانون شکن کو فوری معطل کرکے اعلیٰ سطح پر انکوائری کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent