Ticker

6/recent/ticker-posts

مساوی معاشرے کا قیام مزدور طبقے کی شمولیت کے بغیرممکن نہیں,وائس چانسلر پروفیسر زکریا

Equal society is not possible without working class participation, says Vice Chancellor Prof Zakaria

اوکاڑہ(جاوید راہی) مساوی معاشرے کا قیام مزدور طبقے کی شمولیت کے بغیرممکن نہیں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر زکریا کا مزدوروں کے عالمی دن پہ خصوصی پیغام، تفصیل کے مطابق یونیورسٹیاں معاشرتی مساوات اور تمام طبقات کی معاشرتی دھارے میں شمولیت جیسے نظریات اپنے تعلیمی نظام کاحصہ بنائیں تاکہ نوجوان نسل کو ایک مساوی اور انصاف پہ مبنی معاشرے کے قیام کےلیے تیار کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے مزدوروں کے عالمی دن پہ اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں تاریخی اعتبار سے معاشرتی تبدیلی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کو معاشرتی دھارے میں شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مڈل پاس والوں کے لیے خوشخبری، پاک فوج اور واپڈا میں نوکریاں

پروفیسر زکریا نے اس بات پہ زور دیا کہ مزدوروں کےلیے کم از کم اجرت کے تعین اور ان کے کام کرنے کےلیے ایک باعزت اور محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے والے قوانین کو مزید سخت کیا جائے اور ان کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ورکرز اور بالخصو ص اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بنیادی حقوق کی دستیابی، ان کو باعزت ماحول کی فراہمی، فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت اور ان کےبچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کےلیے کوشاں ہے۔ 


یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اہم اجلاس

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent